مری ( راشد مغل سے)قائم مقام ڈپٹی کمشنر مری عمر اویس کیانی نے اپنے عملے کے ہمراہ مری مال روڈ آپریشن/
ایکوزیشن سائیڈ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن (ر) ارشد اقبال بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر مری نے جاری آپریشنل امور، سرکاری اراضی سے متعلق معاملات، تجاوزات کے خاتمے اور شہری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مری کی خوبصورتی، ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود افسران اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور عوامی مفاد کے پیش نظر تمام امور میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ انہوں نے موقع پر کام کرنے والے اہلکاروں کے اور عوام کے لئے کئے جانے والے خفاظتی انتظامات کا بھی جاٸزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن (ر) ارشد اقبال نے بھی مختلف انتظامی معاملات پر بریفنگ دیتے ہوئے جاری کارروائیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔

