لاہور(نعیم احمدسے)مشیر وزیراعلی پنجاب ذیشان ملک کا ٹویٹ خوشاب کے حلقہ پی پی 83سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ظفرخان بلوچ بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔ ذیشان ملک نے سردار ظفرخان بلوچ کی کامیابی کا نوٹیفیکشن اور فارم چونتیس بھی شئیر کیا ۔ذیشان ملک نیسردار ظفرخان بلوچ کو بلامقابلہ کامیاب ہونے پرمبارکباد دی اورکہاکہ پنجاب کی عوام وزیراعلی پنجاب مریم نوازکے ویثرن کیساتھ ہیں ذیشان ملک مسلم لیگ ن دعوے نہیں عملی طور پر عوام کی خدمت کررہی ہے۔پی پی 83کی نشست علی حسین خان بلوچ کی وفات کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔
خوشاب کے حلقہ پی پی 83سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ظفرخان بلوچ بلامقابلہ کامیاب

