ریاض :سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ اتوار 17 مئی 2026 کی صبح عراقی فضائی حدود سے سعودی عرب کی جانب آنے والے تین ڈرونز کو مملکت کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد تباہ کر دیا گیا۔
ترکی المالکی کے مطابق وزارتِ دفاع مناسب وقت اور جگہ پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
سعودی عرب کی خودمختاری، امن، شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ کے خلاف کسی بھی جارحیت کی کوشش کا مؤثر جواب دینے کے لیے تمام ضروری آپریشنل اقدامات کیے جائیں گے۔

