سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے دفتر میں تعینات کلرک رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار۔بتایا گیا ہے کہ سیشن جج سیالکوٹ ارشد جاوید کی عدالت میں ایک شہری نے درخواست دائر کی کہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں تعینات ایک کلرک اس سے کاغذات کی درستگی وغیرہ کے لئے 50 ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے تو فاضل جج نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ آینٹی کرپشن سیالکوٹ اور متعلقہ مجسٹریٹ کو مذکورہ درخواست کی روشنی میں مذکورہ شخص سے رشوت لینے والے مذکورہ کلرک کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے احکامات جاری کئے تواینٹی کرپشن کی ٹیم نے فاضل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر مذکورہ کلرک کو شہری سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ آینٹی کرپشن پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔


