Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چکوال کے بیٹے نے بہادری کی نئی مثال قائم کر دی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    رپورٹ : جلیل نقوی
    چکوال کی مٹی ایک بار پھر سرخرو ہو گئی، جب بھبھڑ سے تعلق رکھنے والے ایک بٹ خاندان کے نوجوان نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر انسانیت کو بچانے کا فرض ادا کیا۔
    بیورو چیف جلیل نقوی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بحریہ ٹاؤن فیز 7 میں ایک فوڈ ڈیلیوری رائیڈر اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے گزر رہا تھا کہ اچانک اس کے کانوں میں ایک معصوم بچی کی دل دہلا دینے والی چیخیں گونجیں۔ رات کی خاموشی میں یہ آواز کسی خطرے کی گھنٹی سے کم نہ تھی۔
    رائیڈر نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنی موٹر سائیکل روکی اور آواز کی سمت بڑھا تو دیکھا کہ دو اوباش نوجوان ایک کمسن بچی کو اپنی درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ صورتحال نہایت خطرناک تھی کیونکہ ملزمان کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔لیکن چکوال کے سپوت نے ہمت نہ ہاری۔
    بھبھڑ کے رہائشی بشارت علی بٹ نے نہ صرف موقع پر ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ بلند آواز میں شور مچانا شروع کر دیا۔ اس کی آواز نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی اور چند ہی لمحوں میں لوگ موقع پر جمع ہونا شروع ہو گئے۔ مجرم، جو خود کو طاقتور سمجھ رہے تھے، عوام کا ہجوم دیکھ کر گھبرا گئے۔
    علاقہ مکینوں نے فوری طور پر بچی کو ان کے چنگل سے آزاد کروایا جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
    یہ واقعہ صرف ایک بچی کی زندگی بچانے کی کہانی نہیں، بلکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ چکوال کے بیٹے آج بھی غیرت، جرات اور انسانیت کی پہچان ہیں۔
    کچھ لوگ وردی کے بغیر بھی قوم کے اصل محافظ ہوتے ہیں… اور بشارت علی بٹ انہی میں سے ایک ہے۔

    Related Posts

    ساہیوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقات: وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید 14 الیکٹروبسیں فراہم کرنے اور منصوبوں کا دائرہ گاؤں تک پھیلانے کا اعلان

    سلائی اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تربیت مکمل کرنے والی 33 طالبات کے اعزاز میں تقریب

    موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

    مقبول خبریں

    ” غزہ کے فلسطینیوں کو اسرائیل نے AIکی مدد سے شہید کیا،”فلم ”نازا“ کیلئے 25 منٹ کھڑے ہوکر داد

    ساہیوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقات: وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید 14 الیکٹروبسیں فراہم کرنے اور منصوبوں کا دائرہ گاؤں تک پھیلانے کا اعلان

    موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

    افغان میڈیکل طلبا کیس: ”کل تک فیورٹ چائلڈ تھے، اب پالیسی بدل گئی؟ آپ انہیں سزائے موت ہی دے دیں“ لاہور ہائیکورٹ

    غزہ:اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر محمد یزوری سمیت 4 شہید

    بلاگ

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.