لندن+ریاض :مشرقِ وسطیٰ میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے کے خدشات کے باعث جمعہ کی صبح عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں ایک کارگو جہاز پر کمانڈوز کے قبضے کی ویڈیو جاری کرنے اور تہران کی فضائی دفاعی نظام کی جانب سے مخالف اہداف کو نشانہ بنانے کی اطلاعات نے سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت میں 1.23 ڈالر یا 1.17 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 106.3 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) فیوچرز 1.07 ڈالر یا 1.12 فیصد اضافے کے ساتھ 96.92 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ اس سے ایک روز قبل بھی دونوں بینچ مارک معاہدوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا تھا، جبکہ تہران میں فضائی سرگرمیوں اور ایران کے اندر سخت گیر اور اعتدال پسند حلقوں کے درمیان کشمکش کی خبروں کے بعد قیمتوں میں 5 ڈالر فی بیرل تک اضافہ ہوا ہے۔
ٹاکرے کا خطرہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں دوروز میں 5 ڈالر فی بیرل بڑھ گئیں

