Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

      ہالی ووڈ اور صارفین کا احتجاج رنگ لے آیا: میٹا نے انسٹاگرام سے جڑا AI فیچر واپس لے لیا

      عالمی بینک کی پاکستان کے لیے 37 کروڑ،59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    "رنگ نہیں ، دل کالے ہوتے ہیں!” ندا یاسر کے شو میں ‘معاشرتی تعصب کا کچا چٹھا کھول دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی: پاکستان کے مشہور مارننگ شو ‘گڈ مارننگ پاکستان’ میں اس بار موضوعِ بحث ‘گوری رنگت’ کا خبط نہیں بلکہ ‘سانولی رنگت’ کا فخر رہا۔ ندا یاسر نے معاشرے میں پھیلی اس سوچ کو آڑے ہاتھوں لیا جو انسان کی قابلیت کے بجائے اس کی جلد کی رنگت کو اہمیت دیتی ہے۔
    علی گل پیرعرف ‘اندھیرا’
    معروف کامیڈین علی گل پیر نے اپنے نئے گانے ‘Brown & Black’ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بچپن میں اسکول میں انہیں ‘اندھیرا’ کہہ کر چڑایا جاتا تھا اور لوگ ان کا راستہ کاٹنا بدشگون سمجھتے تھے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ انڈسٹری میں آنے کے بعد بھی میک اپ آرٹسٹس زبردستی ان کے چہرے پر فیئرنیس کریموں کی تہیں جمانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ گورے ساتھی اداکاروں کے سامنے ‘کمتر’ نہ لگیں۔
    نینا بلیک: "میں نے اپنا نام خود ‘بلیک’ رکھا”
    ڈرامہ ‘کابلی پلاؤ’ سے شہرت پانے والی اداکارہ نینا بلیک نے اپنی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ وہ بچپن میں اسپورٹس میں دلچسپی کی وجہ سے اپنی بہنوں سے زیادہ سانولی اور دبلی تھیں، جس کی وجہ سے گھر میں بھی ان کے ساتھ امتیازی سلوک ہوا۔ انہوں نے آٹھویں جماعت میں ہی اپنے نام کے ساتھ ‘Black’ لگا کر اپنی رنگت کو اپنی پہچان بنا لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ:
    "رنگت ‘صاف یا گندی’ نہیں ہوتی، بلکہ انسان کے دل صاف یا گندے ہوتے ہیں۔”
    پاکستان کی پہلی مس یونیورس، روما ریاض نے کہا کہ عالمی میڈیا میں ہر طرح کی رنگت کو سراہا جاتا ہے لیکن پاکستان میں آکر انہیں احساس ہوا کہ یہاں کے معیارِ حسن بالکل مختلف اور محدود ہیں۔ ماہرِ نفسیات رانا ہیرا نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس آنے والے مریض اکثر ڈپریشن اور سوشل اینگزائٹی کا شکار ہوتے ہیں، جس کی اصل جڑ بچپن میں رنگت کی وجہ سے ملنے والے طعنے ہوتے ہیں۔
    کیمرہ فلٹرز اور مڈل کلاس کے دکھ
    فٹنس انسٹرکٹر مڈی احمد نے ہلکے پھلکے انداز میں بتایا کہ جب فینز ان کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں تو وہ پہلا مطالبہ ‘بیوٹی فلٹر’ ہٹانے کا کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کی اصلی رنگت کو چھپا دیتے ہیں۔ انہوں نے وہ واقعہ بھی سنایا جب ایک ماں نے اپنے بچے کو ان کی طرف اشارہ کر کے کہا، "دھوپ میں زیادہ کھیلو گے تو اس جیسے کالے ہو جاؤ گے۔”
    پروگرام کا سب سے جذباتی حصہ وہ تھا جب ‘فرزانہ’ نامی خاتون نے اپنی جوان بیٹی عائشہ کے رشتے نہ آنے پر دکھ کا اظہار کیا، جس کی وجہ صرف سانولی رنگت بتائی گئی۔ اسی طرح ساتویں جماعت کی طالبہ ‘انزیلہ’ جو اپنی کلاس میں ٹاپ کرتی ہے، رو پڑی کہ اس کے رشتہ دار اور گھر والے اسے اس کی رنگت کی وجہ سے اسے چڑاتے ہیں۔
    ندا یاسر اور تمام مہمانوں نے ان خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ شادی یا دوسروں کی باتوں کے بجائے اپنی تعلیم اور خود مختاری پر توجہ دیں۔ ندا یاسر نے کہا کہ آج کی عورت کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونا چاہیے تاکہ وہ کسی کی محتاج نہ رہے۔

    Related Posts

    امریکا کے مسلسل تیسری رات بھی ایران پر حملے، جوابی کارروائی میں امارات کے سپر ٹینکر تباہ،بحرین پر میزائل، ڈرونز حملے

    حمزہ شہباز کی ماجد ظہور کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت؛ ’ورکرز ہی سیاسی جماعت کی اصل پہچان ہیں‘

    ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے، رہیگا، 20 فیصد ٹیکس زیادہ ہے ہم انصاف کرینگے، عباس عراقچی کا طنز

    مقبول خبریں

    امریکا کے مسلسل تیسری رات بھی ایران پر حملے، جوابی کارروائی میں امارات کے سپر ٹینکر تباہ،بحرین پر میزائل، ڈرونز حملے

    حمزہ شہباز کی ماجد ظہور کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت؛ ’ورکرز ہی سیاسی جماعت کی اصل پہچان ہیں‘

    ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے، رہیگا، 20 فیصد ٹیکس زیادہ ہے ہم انصاف کرینگے، عباس عراقچی کا طنز

    ماجد ستی قتل کیس، مرکزی ملزم فرخ کھوکھر سمیت تین مجرموں کو عمر قید ، ایک بری

    خامنہ ای کے وفادار سے اسرائیلی اثاثے تک:کیا ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کے کارندے تھے؟

    بلاگ

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.