کراچی :ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو گیا ہے، جس کے تحت کراچی سے پہلی حج پرواز نجی ایئر لائن کے ذریعے 160 عازمین کے ساتھ مدینہ منورہ پہنچ گئی۔
کراچی ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں عازمین حج کو گورنر سندھ، متعلقہ حکام اور وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ عہدیداران نے رخصت کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کراچی ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بڑے خوش نصیب لوگ ہیں جو حج پر جارہے ہیں،مشکلات برداشت کرنا حج کا نام ہے سوشل میڈیا پر شکایات کے بجائے صبر اختیار کریں۔
اس سال کراچی ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر 31 ہزار سے زائد عازمین حج مقدس سفر پر روانہ ہوں گے۔
First Pakistani pilgrims arrive in Medina#Pakistán #Saudi pic.twitter.com/YbqoALJNu2
— د / صالح الحربي 🇸🇦 (@D_S_ALHARBI) April 18, 2026
حج آپریشن کے دوران سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ بھی جاری ہے، جس کے تحت سعودی عرب کے امیگریشن حکام کراچی ایئرپورٹ پر ہی عازمین کی ون ٹائم امیگریشن کی کارروائی مکمل کریں گے، جس سے حجاج کو سعودی عرب پہنچنے پر اضافی مراحل سے نہیں گزرنا پڑے گا۔

