بغداد :عراق کی عسکری نتظیم ”کتائب حزب اللہ” نے مغوی امریکی صحافی شیلی کٹلسن کو رہا کردیا، فوری ملک چھوڑنے کاحکم۔
I am pleased to announce the release of American journalist Shelly Kittleson, who was recently kidnapped by members of the foreign terrorist organization Kata’ib Hizballah near Baghdad, Iraq.
The U.S. Department of State extends its appreciation to the Federal Bureau of…
— Secretary Marco Rubio (@SecRubio) April 8, 2026
یادرہےعراق کے دارالحکومت بغداد سے امریکی فری لانس خاتون صحافی، شیلی کٹلسن کے اغوا نے بین الاقوامی سطح پر ہلچل مچا دی تھی ۔
امریکی خبر رساں ادارے ‘ال مانیٹر’ کے لیے کام کرنے والی شیلی کٹلسن کو مارچ کے آخر میں منگل کی شام بغداد کے ایک علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا۔ عراقی وزارتِ داخلہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی اغوا کاروں کا پیچھا کیا۔تعاقب کے دوران اغوا کاروں کی ایک گاڑی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک مشتبہ شخص کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق، گرفتار شخص کا تعلق ایران کی حمایت یافتہ طاقتور عسکری تنظیم ’کتائب حزب اللہ‘ سے ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈیلن جانسن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافی کی بحفاظت واپسی کے لیے عراقی حکام اور ایف بی آئی (FBI) کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

