لندن :آبنائے ہرمز کے کھلنے کےاعلان کےبعد تیل کی عالمی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گیارہ فیصد سے زائد کی بڑی کمی آئی ہے۔
ایران کی جانب سے تمام تجارتی بحری جہازوں کے لئے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے فوری بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آگئی ہیں۔ تجارتی اعداد وشمار کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 11.17فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کےبعد خام تیل کی نئی قیمت 83.52ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ آبنائے ہرمز جیسے دنیا کی تجارتی شاہ ر گ کہا جاتا ہے سے سپلائی بحالی نے توانائی کے بحران کا خطرہ ٹال دیا ہے اب روز بروز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آئے گا۔

