Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      50 سال بعد انسان دوبارہ چاند کی جانب روانہ! ناسا کا ‘آرٹیمس ٹو’ مشن 4 خلا بازوں کے ساتھ کامیابی سے لانچ

      اوریکل سے 30 ہزار ملازمین فارغ، بھارت سب سے زیادہ متاثر؛ صبح سویرے ای میل کے ذریعے نوکریوں سے نکال دیا گیا

      امریکی ویزا مشن 2027: ایچ ون بی کی رجسٹریشن مکمل، ‘پہلے آئیے پہلے پائیے’ دور ختم؛ صرف ‘اعلیٰ مہارت اور بھاری تنخواہ’ والوں کی لاٹری نکلے گی!

      کورونا کی نئی ‘خطرناک’ شکل: ‘سیکاڈا’ وائرس نے سر اٹھا لیا! امریکا سمیت 25 ممالک متاثر

      ’پروپیگنڈا وار‘: اب ایلون مسک بچائیں گے امریکہ کی لاج؟ مارکو روبیو کا سفارت خانوں کو ’نفسیاتی جنگ‘ شروع کرنے کا حکم!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آبنائے ہرمز کا محاصرہ ختم کرو! 35 ممالک کا ایران کو ‘الٹی میٹم’، برطانیہ کی قیادت میں بڑا سفارتی ایکشن ، امریکا منظر سے غائب!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن/نیویارک: عالمی معیشت کی شہ رگ "آبنائے ہرمز” کی بندش پر دنیا بھر کے بڑے ممالک میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کے قریبی اتحادیوں نے ایران کو یہ اہم آبی گزرگاہ دوبارہ کھولنے پر مجبور کرنے کے لیے ایک بڑے سفارتی محاذ کا آغاز کر دیا ہے، جس میں ناکامی کی صورت میں ایران پر نئی اور سخت ترین عالمی پابندیوں کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔
    برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ برطانیہ اس ہفتے تقریباً 35 ممالک کا ایک اہم اجلاس منعقد کرے گا جس میں تزویراتی اہمیت کے حامل آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا، جو مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث متاثر ہو چکی ہے۔
    سٹارمر کے مطابق اجلاس میں ایسے تمام سفارتی اور سیاسی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا جن کے ذریعے آزادانہ جہاز رانی بحال کی جا سکے، پھنسے ہوئے جہازوں اور عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور اہم اشیاء کی ترسیل دوبارہ شروع کی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس کے بعد فوجی ماہرین کو بھی اکٹھا کیا جائے گا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ لڑائی ختم ہونے کے بعد آبنائے ہرمز کو محفوظ اور قابلِ رسائی بنانے کے لیے کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
    برطانیہ کی قیادت میں 35 ممالک کا ‘ہنگامی’ اتحاد
    برطانوی وزیرِ خارجہ ایویٹ کوپر منگل کے روز ایک اہم ورچوئل اجلاس کی صدارت کریں گی، جس میں دنیا بھر کے تقریباً 35 ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔ اس اجلاس کا واحد ایجنڈا آبنائے ہرمز میں "جہاز رانی کی آزادی” کو بحال کرنا اور ایران پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ اس تزویراتی گزرگاہ سے عالمی تجارتی جہازوں کا راستہ نہ روکے۔
    رپورٹ کے مطابق، یہ اتحاد محض باتوں تک محدود نہیں رہے گا۔ اگر ایران نے سفارتی کوششوں کو خاطر میں نہ لایا اور آبنائے ہرمز کو بند رکھا، تو یہ 35 ممالک مشترکہ طور پر ایران کے خلاف سخت معاشی اور تجارتی پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ایران پر عالمی دباؤ کو اس حد تک بڑھانا ہے کہ وہ بین الاقوامی پانیوں میں مداخلت بند کر دے۔
    امریکا کی ‘پراسرار’ غیر حاضری
    اس پوری صورتحال میں سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ جہاں برطانیہ اور دیگر اتحادی ایران کے خلاف صف آراء ہو رہے ہیں، وہیں ریاستہائے متحدہ امریکا اس اہم اجلاس میں شرکت نہیں کر رہا۔ بلومبرگ کے مطابق، اس ورچوئل میٹنگ میں واشنگٹن کی عدم موجودگی نے کئی سفارتی سوالات کو جنم دیا ہے، تاہم اتحادیوں کا عزم ہے کہ وہ امریکا کے بغیر بھی اس مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

    Related Posts

    آبنائے ہرمز میں رکاوٹ کی جڑ امریکا ،اسرائیل کے غیر قانونی حملے ہیں“؛ چین کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    19 ماہ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا! مہنگائی کی شرح اگست 2024 کے بعد بلند ترین سطح پر؛ جنگ، کشیدگی نے پاکستانیوں کا جینا محال کر دیا

    ”ہم جنگ نہیں، سچ کے طالب ہیں“: ایرانی صدر کا امریکی عوام کے نام 4 صفحات پر مشتمل تاریخی خط

    مقبول خبریں

    19 ماہ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا! مہنگائی کی شرح اگست 2024 کے بعد بلند ترین سطح پر؛ جنگ، کشیدگی نے پاکستانیوں کا جینا محال کر دیا

    جنگی جنون’ نے سونے کی قیمت گرا دی! عالمی مارکیٹ میں بڑا بریک ڈاؤن، پاکستان میں ایک تولہ کتنے کا ہوگیا؟

    ٹرمپ کے خطاب کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ، سٹاک مارکیٹس میں مندی

    ایران کو پتھر کے دور میں واپس دھکیل دینگے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آپریشن ”ایپک فیوری“ جاری رکھنے کا اعلان

    آبنائے ہرمز کا محاصرہ ختم کرو! 35 ممالک کا ایران کو ‘الٹی میٹم’، برطانیہ کی قیادت میں بڑا سفارتی ایکشن ، امریکا منظر سے غائب!

    بلاگ

    ”قدرت سے دشمنی نہ کرو“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ”ام رباب کو انصاف کون دے گا۔۔۔؟“ میاں حبیب کا کالم

    سول سیکرٹریٹ پنجاب میں سرد جنگ ، وزیراعظم نے بازی پلٹ دی، بیوروکریسی کی اندرونی کہانی، آصف چوہدری کی زبانی،رافعہ حیدر، ڈاکٹر انوش کی پرموشن کیوں نہ ہوئی؟ شہر بانو نقوی کا تبادلہ کیوں ؟

    ملکہ کوہسار اب کارکردگی میں بھی سب سے اوپر! ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی کی قیادت میں مری کی تاریخی برتری، اسٹنٹ کمشنر تیمور عادل رول ماڈل قرار

    سی سیکشن کی ویڈیو وائرل، انسانیت کو شرمندہ کرنے والوں کے خلاف بڑا ایکشن

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.