Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      53 سال بعد دوبارہ چاند پر: ناسا کا ‘آرٹیمس-2’ مشن اڑان بھرنے کو تیار، الٹی گنتی شروع!

      وٹس ایب کاصارفین کے لئے رازداری کاعالمی معیار، نیا ‘جادوئی’ فیچر متعارف کرادیا

      ”چیٹ جی پی ٹی بھی فارغ”: چین میں مصنوعی ذہانت کا ’اوپن کلا‘ انقلاب، کیا انسانوں کی چھٹی ہونے والی ہے؟

      گوادر پورٹ عالمی تجارت کا نیا ‘محفوظ قلعہ’ بن گیا؛ ایم وی ایچ ایم او لیڈر کی آمد سے نئے باب کا آغاز!”

       5G فعال کرنے کا آسان طریقہ،  اسمارٹ فون کی چھپی ہوئی طاقت کو صرف ایک منٹ میں جگائیں!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جنگ سے منافع خوری؟ امریکی وزیرِ جنگ نے پیٹ ہیگستھ پر کروڑوں ڈالر کی ‘مشکوک’ سرمایہ کاری کی،پینٹاگون کی تردید

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن : امریکی جریدے ‘فنانشل ٹائمز’ نے ایک ایسی رپورٹ شائع کی ہے جس نے واشنگٹن کے سیاسی اور دفاعی حلقوں میں بھونچال پیدا کر دیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے محض چند ہفتے قبل دفاعی شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کے ذریعے بڑے مالی فائدے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
    بلیک راک اور مورگن اسٹینلے کا گٹھ جوڑ؟
    رپورٹ میں اس معاملے سے واقف تین اہم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فروری کے مہینے میں، مورگن اسٹینلے سے وابستہ ایک بروکر نے (جو پیٹ ہیگستھ کی نمائندگی کر رہا تھا) عالمی سرمایہ کاری کمپنی ‘بلیک راک’ سے رابطہ کیا۔
    اس رابطے کا مقصد بلیک راک کے ‘ڈیفنس انڈسٹریز ایکٹو ای ٹی ایف’ (IDEF) میں کئی ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے بارے میں معلومات حاصل کرنا تھا۔
    یہ ای ٹی ایف (ETF) خاص طور پر ان کمپنیوں پر مرکوز ہے جو عالمی جغرافیائی سیاسی تناؤ اور جنگی حالات میں حکومتی دفاعی اخراجات بڑھنے سے براہِ راست فائدہ اٹھاتی ہیں۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس انکوائری کو بلیک راک کے اندرونی سیکیورٹی نظام نے مشکوک قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ‘فلیگ’ (Flag) کر دیا تھا۔
    ان الزامات کے منظرِ عام پر آتے ہی پینٹاگون کے چیف ترجمان اور سیکریٹری دفاع کے سینئر مشیر شان پارنیل نے ٹویٹر (X) پر ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا”یہ الزام مکمل طور پر جھوٹا اور من گھڑت ہے۔ نہ تو سیکریٹری ہیگستھ اور نہ ہی ان کے کسی نمائندے نے ایسی کسی بھی سرمایہ کاری کے حوالے سے بلیک راک سے کبھی کوئی رابطہ کیا۔”

    This allegation is entirely false and fabricated. Neither Secretary Hegseth nor any of his representatives approached BlackRock about any such investment. This is yet another baseless, dishonest smear designed to mislead the public.

    We demand an immediate retraction.… https://t.co/Su8hGlBOhL

    — Sean Parnell (@SeanParnellASW) March 30, 2026


    فنانشل ٹائمز کی رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں عروج پر ہیں۔ اگر یہ الزامات سچ ثابت ہوتے ہیں تو یہ ‘مفادات کے ٹکراؤ’ (Conflict of Interest) کا ایک انتہائی سنگین معاملہ بن سکتا ہے، جس میں ایک اعلیٰ عہدیدار اپنی پالیسی سازی اور جنگی فیصلوں کو ذاتی تجوری بھرنے کے لیے استعمال کرنے کا مرتکب ٹھہرے گا۔
    فی الوقت بلیک راک اور مورگن اسٹینلے نے اس معاملے پر باضابطہ تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے، تاہم امریکی میڈیا میں اس پر بحث چھڑ چکی ہے۔

    Related Posts

    ’قیامت خیز دن،اصفہان پر امریکی ’بنکر بسٹرز‘ کی برسات، ٹرمپ کا فتح کاجشن ،عالمی معیشت کا جنازہ!

    53 سال بعد دوبارہ چاند پر: ناسا کا ‘آرٹیمس-2’ مشن اڑان بھرنے کو تیار، الٹی گنتی شروع!

    لبنان دھماکے میں اقوام متحدہ کے تین امن فوجی ہلاک، فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

    مقبول خبریں

    ’قیامت خیز دن،اصفہان پر امریکی ’بنکر بسٹرز‘ کی برسات، ٹرمپ کا فتح کاجشن ،عالمی معیشت کا جنازہ!

    جنگ سے منافع خوری؟ امریکی وزیرِ جنگ نے پیٹ ہیگستھ پر کروڑوں ڈالر کی ‘مشکوک’ سرمایہ کاری کی،پینٹاگون کی تردید

    53 سال بعد دوبارہ چاند پر: ناسا کا ‘آرٹیمس-2’ مشن اڑان بھرنے کو تیار، الٹی گنتی شروع!

    پنجاب میں پروٹوکول ملازمین کی موجیں؛ سیکرٹری اطلاعات کی سمری منظور،الاؤنس میں میگا اضافہ

    اسلام آباد کے پوش علاقے میں مسلح افراد کا دھاوا،معروف بزنس مین عامر اعوان قتل

    بلاگ

    ملکہ کوہسار اب کارکردگی میں بھی سب سے اوپر! ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی کی قیادت میں مری کی تاریخی برتری، اسٹنٹ کمشنر تیمور عادل رول ماڈل قرار

    سی سیکشن کی ویڈیو وائرل، انسانیت کو شرمندہ کرنے والوں کے خلاف بڑا ایکشن

    ’’بڑی جنگ میں پاکستان کی ثالثی’’ میاں حبیب کا کالم

    کشمیر پولیس بحران، آئی جی لیاقت ملک نے بازی پلٹ دی،کشمیر پولیس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    ”حوصلہ مند ایرانی قوم“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.