Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

      گیمرز کے لیے بڑی خوشخبری: ’جی ٹی اے 6‘ کی نئی اور طویل جھلک کب اور کہاں جاری ہوگی؟ پتہ چل گیا

      دنیا کا پہلا ’روبوٹ اسکول‘ کھل گیا: 30 ہیومینائڈ روبوٹس کی پہلی کلاس، سلیبس کیا اور امتحان کیسے ہوگا؟

      آرٹیفیشل انٹیلی جنس عالمی خطرہ: میٹا کے اے آئی ماڈل نے دوسری کمپنی کو ہیک کر لیا!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”ایک اورمعاشی 9 مئی‘ کی کوشش ناکام ہوگی: عظمیٰ بخاری کا قاسم خان کے بیان پر ردعمل“

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور : پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان کے حالیہ عالمی بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے پاکستان کے خلاف ‘معاشی 9 مئی’ قرار دے دیا ہے۔
    انہوں نے واضح کیا کہ مئی 2025 کے بعد پاکستان عالمی سطح پر ایک بڑی طاقت بن کر ابھرا ہے، جسے روکنے کے لیے اب عمران خان کے بیٹوں کو میدان میں اتارا جا رہا ہے۔
    عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت پاکستان کو 2027 تک جی ایس پی پلس (GSP+) کا اسٹیٹس ملا ہے، لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ اب اس اسٹیٹس کو ختم کرانے کے لیے باقاعدہ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ "قاسم خان اور بانی پی ٹی آئی کے کزن ڈاکٹر عثمان نے عالمی سطح پر پاکستان کا معاشی نقصان کرنے کی کوشش کی۔ یہ دانستہ طور پر کیا گیا ایک ‘معاشی 9 مئی’ ہے جس کا ایجنڈا بھارت اور اسرائیل سے ملتا جلتا ہے۔”
    قاسم خان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے دعووں پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں چیا سیڈز، بھنا ہوا گوشت اور تمام تر شاہانہ سہولیات میسر ہیں۔
    : عظمیٰ بخاری نے قاسم خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کا دورِ اقتدار یاد کریں جب انہوں نے سیاسی مخالفین کو چن چن کر جیلوں میں ڈالا۔
    انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کسی سیاسی انتقام کی وجہ سے نہیں بلکہ توشہ خانہ اور خانہ کعبہ والی گھڑی کی چوری کی وجہ سے جیل میں ہیں۔
    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پہلے بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ‘فساد’ کے لیے استعمال ہوئیں اور اب بیٹوں کو بھی اس ‘فتنے’ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب پاکستانی نوجوان 9 مئی کے واقعات پر پیشیاں بھگت رہے تھے، تب عمران خان کے بچے اپنی ماں کے ساتھ کلبوں میں جا رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاسم خان کے وفد میں کالعدم تنظیموں کے لوگ بھی شامل تھے، جو ریاست کے خلاف سازش کا ثبوت ہے۔
    وزیر اطلاعات نے جے شنکر (بھارتی وزیر خارجہ) کے حالیہ بیانات کو ان کی مایوسی قرار دیا۔ انہوں نے کہا”جے شنکر اب گالیوں پر اتر آئے ہیں کیونکہ انہیں نظر آ رہا ہے کہ پاکستان فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کی کوششوں سے عالمی اسٹیج پر دوبارہ نمایاں ہو رہا ہے۔ مودی سرکار سے اب بھارت کے اندر سوال ہو رہے ہیں۔”
    پنجاب حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت سائبر کرائم سے متعلق سخت قوانین پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ‘اظہارِ رائے’ کے نام پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا اور ریاست کے خلاف گروپ بنانا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    Related Posts

    ایرانی صدر کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات،

    روز کتنے انڈے کھانا صحت کیلئے صحیح؟ پورا انڈا کھائیں یا صرف سفید، جانئے پروٹین سے لے کر کیسٹرول تک کی ضروری باتیں

    ٹنڈر پر لڑکی نے بنائی آئی ڈی، بیٹھے بیٹھے کمانے لگی کروڑوں، بینک بیلنس دیکھ کر پولیس نے پکڑ لیا سر 

    مقبول خبریں

    ایرانی صدر کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات،

    روز کتنے انڈے کھانا صحت کیلئے صحیح؟ پورا انڈا کھائیں یا صرف سفید، جانئے پروٹین سے لے کر کیسٹرول تک کی ضروری باتیں

    ٹنڈر پر لڑکی نے بنائی آئی ڈی، بیٹھے بیٹھے کمانے لگی کروڑوں، بینک بیلنس دیکھ کر پولیس نے پکڑ لیا سر 

    ایران پر پھر سے حملہ کرے گا اسرائیل؟  رد کی سبھی فوجی چھٹیاں، نیتن یاہو بنا رہے بڑا پلان

    نہر ،نالے اور مچھلی کے تالاب میں ڈوب کر 5 کمسن بچے جاں بحق

    بلاگ

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.