Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      NCCIA کا چھاپہ ، فحش کارٹون فلمیں بنانے اور بیرون ملک ڈسٹری بیوٹ کرنیوالا گروہ پکڑا گیا، 42 گرفتار،12 بچے بازیاب

      وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان، جانئے درخواست کا طریقہ کار

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سینیٹر شیری رحمان کی اکلوتی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کی اکلوتی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئی ہیں۔
    پارٹی سیکریٹریٹ کے مطابق مرحومہ کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا جس کے بعد انہیں کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا۔
    خاندانی ذرائع کے مطابق 35 سالہ ماروی ملک کو کلفٹن کے ایک نجی ہسپتال میں پانچ روز قبل طبیعت بگڑنے پر منتقل کیا گیا جہاں حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر بھی رکھا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔
    اہلِ خانہ کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ پیر کے روز سہ پہر ساڑھے تین بجے ڈی ایچ اے فیز 8 کراچی میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
    ماروی ملک کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی شیری رحمٰن کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شیری رحمان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
    پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ ماروی ملک کے انتقال کی خبر نہایت افسوسناک ہے اور یہ ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

    Related Posts

    جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری

    سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا بہیمانہ دوہرا قتل، 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

    عمرکوٹ میں مہنگائی کے خلاف آل سندھ بھیل پنچایت کی ریلی

    مقبول خبریں

    جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری

    سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا بہیمانہ دوہرا قتل، 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

    عمرکوٹ میں مہنگائی کے خلاف آل سندھ بھیل پنچایت کی ریلی

    سکوٹی سوار لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کی ضمانت منظور، ’’افسوس’’ وزیراعلیٰ کا ٹویٹ

    ’’ سردی آگئی’’ لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش

    بلاگ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.