اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔ امیر جماعت اسلامی کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطی و خلیج کے موجودہ حالات پر ان-کیمرہ بریفنگ دی گئی۔
وفد کو پاکستان کی سفارتی کوششوں و اقدامات پر اعتماد میں لیا گیا۔ایران اور خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اقدامات پر بھی آگاہی دی گئی۔ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری بھی شریک تھے۔
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری بھی شریک تھے۔
وزیرِ اعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، امیر جماعت اسلامی کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطی ٰو خلیج کے موجودہ حالات پر اِن کیمرہ بریفنگ

