لاہور(نامہ نگار)اسلام پورہ کے علاقے میں واقع ایم پی ہاؤس (پیپلز ہاؤس)میں ایک ملازم پراسرار طور پر گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے اتفاقی حادثہ، خودکشی اور قتل سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے میں واقع ایم پی ہاؤس (پیپلز ہاؤس )میں نوید مسیح ملازم تھا۔گزشتہ روز ایم پی اے سید سبطین شاہ کو الاٹ کمرے میں نوید مسیح پراسرار طور پر گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔وہاں قریب موجود کک کا کہنا ہے کہ نوید مسیح نے پستول پکڑا ہوا تھا کہ اچانک پستول سےگولی چل گئی۔جس کی ذد میں آکر نوید موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔جہاں نوید کی لاش اور پاس ہی پستول پڑا ہوا تھا۔پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے موقع سے شواہد اکٹھے کئے اور پستول قبضے میں لے لیا۔پولیس نے نوید مسیح لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کرکے اتفاقی حادثہ، خودکشی اور قتل سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا ہے کہ
اسلام پورہ ایم پی اے ہاسٹل میں نوید نامی ملازم کو فائر لگا جو موقع پر جاں بحق ہو گیا۔جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں اور لاش کو ہسپتال مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔جن کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

