داجل: (رپورٹ ملک سمیع اللہ ) بھکر میں پولیس کی بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر حملہ ہوا ہے جس میں 2پولیس اہلکار شہید، جبکہ متعدد سرکاری اہلکار و راہگیرزخمی ہوگئے،
رپورٹ کے مطابق افطاری کے فوری بعد تقریبا سات بجے شام ڈیرہ اسماعیل خان کی سرحد پرواقع بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر دھماکہ ہوا۔ اس بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق حملے میں دو اہلکار ڈرون آپریٹر شہباز لنگڑی اور پولیس کانسٹیبل محمد فہیم جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں اور چار افراد زحمی ہیں جن میں محمد ارشد ،محمد علی ولدریاض شاہ پولیو ورکر محمد زبیر ولد محمد فاروق پولیو ورکر اور محمد حسنین ولدمحمد امین شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے فوری طور پر DHQ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی کے پیشِ نظر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے DHQ ہسپتال اور گردونواح کی سیکورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ اور بھر کے تمام داخلی وخارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

