Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

      ہالی ووڈ اور صارفین کا احتجاج رنگ لے آیا: میٹا نے انسٹاگرام سے جڑا AI فیچر واپس لے لیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سی سی پی او لاہور کا سخت ایکشن، بروقت کرائم رپورٹنگ میں غفلت پر چار ایس پیز کے خلاف کارروائی،کرائم میٹنگ میں طاقتور افسران کی گرفت کمزور پڑ گئی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:اسد مرزا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سنگین جرائم کی بروقت اطلاع نہ دینے کو سنگین انتظامی ناکامی قرار دیتے ہوئے آپریشن ونگ کے چار ڈویژنز کے ایس پیز کے خلاف فوری تادیبی اقدام اٹھایا اور اظہارِ ناپسندیدگی کے مراسلے جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق حالیہ کرائم میٹنگ میں سی سی پی او لاہور نے کارکردگی کا سختی سے جائزہ لیا اور ناقص کارکردگی پر افسران کو دو ٹوک انداز میں آڑے ہاتھوں لیا۔ اس دوران آپریشن ونگ کے چار ایس پیز سے اہم جرائم کی بروقت رپورٹنگ میں تاخیر کی وجوہات طلب کی گئیں، تاہم افسران واضح اور قابلِ قبول مؤقف پیش کرنے میں ناکام رہے۔ ایک افسر کی جانب سے مبہم اور غیر ذمہ دارانہ جواب پر سی سی پی او نے فوری برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت سرزنش کی، جس سے میٹنگ کا ماحول خاصا سنجیدہ ہو گیا۔
    سی سی پی او نے واضح کیا کہ سنگین نوعیت کے جرائم کی بروقت اطلاع میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور یہ عمل نہ صرف پیشہ ورانہ غفلت بلکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی غفلت ادارے کی ساکھ کو متاثر کرتی ہے اور عوامی اعتماد کو مجروح کرتی ہے۔ ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئندہ ہر سنگین واقعہ کی فوری، مستند اور مکمل رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر متعلقہ افسران کے خلاف مزید سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں وہ افسران بھی دباؤ میں نظر آئے جو خود کو بااثر اور فیصلہ کن سمجھتے تھے، تاہم کارکردگی کے سوال پر ان کی پیشہ ورانہ تیاری اور فیصلہ سازی کی صلاحیت بھی کمزور دکھائی دی۔

    Related Posts

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے نوجوان جان کی بازی ہارگیا

    ٹریفک حادثہ میں دو خواتین جاں بحق بچی سمیت 3 افراد زخمی

    مقبول خبریں

    "سب کچھ کھو دو گے”: ٹرمپ کی ایران کو مذاکرات کی حتمی وارننگ

    فیفا ورلڈ کپ: اسپین سولہ سال بعد فائنل میں پہنچ گیا، سیمی فائنل میں فرانس کو شکست

    عالمی منڈی میں ہلچل: خام تیل ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    مولانا فضل الرحمان پر قصور میں بغاوت کا مقدمہ درج، گوجرانوالہ عدالت میں طلب

    روس نے یوکرین پر گرایا 3 ٹن کا بم، یوکرینی فوجی اڈوں کو پہنچا شدید نقصان

    بلاگ

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.