Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      نئے سولر صارفین کیلئے نیٹ بلنگ ، پہلے صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ برقرار رہے گی ، نیپرا

      مڈل کلاس کی پسندیدہ سواری : سوزوکی ویگن آر 2026 متعارف، 46 کلومیٹر فی کلو مائلیج کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا

      پاکستان کی پہلی ‘ایکس یو وی’ (XUV) لانچ: سوزوکی فرینکس (Fronx) نے آٹو موبائل مارکیٹ میں تہلکہ مچا دیا

      بھارت میں سوشل میڈیا پر مزید پابندیاں، لوگوں کا سانس لینا مشکل بنا دیا گیا

      ”سستا بیچو ،مہنگا خریدو“سولر صارفین پر بجلی گرا دی گئی، نیٹ بلنگ کا نیا قانون نافذ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      شیخ محمد بن زاید کی ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو وائرل، تمام افواہیں دم توڑ گئیں

      پاکستان کا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ چین میں لانچنگ سائٹ کی طرف روانہ

      ماں تو ماں ہے ۔۔۔ ونٹر اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر کم سن بیٹے نے دل جیت لئے

      سفیر بھی بسنت کے جادو کے سامنے بے بس،برطانوی ہائی کمشنر نے بھی گڈی اڑائی

      ”تھڑے والوں ” کی الگ اور ایلیٹ کلاس کی بسنت الگ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آئی جی پنجاب کا سنگین جرائم کے خاتمے کیلئے ‘سی سی ڈی’ کو مزید وسائل فراہم کرنے کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:(ملک ظہیر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "محفوظ پنجاب” ویژن کے تحت منشیات فروشوں اور سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔ انہوں نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے جدید ٹیکنالوجی اور وسائل سے مزید لیس کرنے کا حکم دیا ہے۔
    آئی جی پنجاب کی زیر صدارت منعقدہ تعارفی اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے ادارے کے اغراض و مقاصد، اہداف اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی۔
    بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی سی ڈی کو کریمینلز ڈیٹا بیس، جدید ترین سرویلنس سسٹم، لوکیٹرز اور آئی ٹی ٹیکنالوجی کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/02/ccd.mp4

    ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ نے دعویٰ کیا کہ سی سی ڈی کے قیام کے بعد صوبے میں ڈکیتی، راہزنی، گاڑی اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
    انتظامی و لاجسٹک امور کا جائزہ
    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اجلاس میں درج ذیل امور پر غور کیا گیا:
    انفراسٹرکچر: ادارے کی عمارتوں اور نیٹ ورک کو بہتر بنانا۔
    ہیومن ریسورس: تربیت یافتہ اہلکاروں کی تعیناتی اور افرادی قوت میں اضافہ۔
    لاجسٹکس: فیلڈ آپریشنز کے لیے گاڑیوں اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی۔
    آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ سی سی ڈی ضلعی پولیس کے ساتھ مل کر سنگین جرائم کے خاتمے کے لیے مشترکہ آپریشنز کو مزید موثر بنائے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اہداف کے حصول کے لیے محکمہ پولیس سی سی ڈی کو ہر ممکن مالی و تکنیکی وسائل فراہم کرے گا۔
    اجلاس میں ڈی آئی جی سی سی ڈی وقاص الحسن، ایس ایس پیز، ریجنل آفیسرز (ROs) اور ڈسٹرکٹ آفیسرز (DOs) سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

    Related Posts

    فائنل ائیر کی طالبہ کی فاطمہ جناح میڈیکل کالج میں خودکشی

    ”بسنت پالا اڑنت “ میاں حبیب کا کالم

    رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلاروزہ کل

    مقبول خبریں

    عمران خان کے لیے دنیا بھر کے کرکٹ کے 14 سابق کپتانوں کی حکومتِ پاکستان سے اپیل

    چیک باؤنس کیس، بھارتی اداکار راجپال یادو کو ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت مل گئی

    رمضان سے پہلے مہنگائی کا ایک اور وار: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، عوام چیخ اٹھے

    بچے کی پیدائش پر باپ کو بھی 1 ماہ کی چھٹی لازم قرار، نہ دینے والے اداروں کو جرمانہ ہوگا

    سزا دینی ہے تو بلاامتیاز سب کو ملنی چاہئیے،احتساب سب کیلئے یکساں نہیں ، خواجہ سعد رفیق

    بلاگ

    ”بسنت پالا اڑنت “ میاں حبیب کا کالم

    پنجاب پولیس میں بڑے ری سیٹ کی تیاری، تبادلوں پر فوری بریک نئی کمانڈ ٹیم سے اصلاحاتی دھماکا متوقع

    طاقت کے ایوانوں میں اخلاقی دیوالیہ پن بے نقاب،،پوسٹنگ کے بدلے جسم(قسط نمبر 1)

    ”جہاں انصاف سے پہلے نقاب اتارنے کی فرمائش ہوتی ہے“

    سرنڈر یا سمجھوتہ؟ مسکراہٹ نے کئی سوال چھوڑ دیے،،،

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.