واشنگٹن : وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچادو نے اپنے نوبیل امن انعام کا تمغہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کردیا ہے۔
مذکورہ نوبیل امن انعام ماریا کورینا ماچادو نے 2025 میں جمہوری حقوق اور آمریت کے خلاف جدوجہد کے اعتراف میں حاصل کیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے ماچادو کے اس اقدام کو ’باہمی احترام کا شاندار اشارہ‘ قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی اور سوشل میڈیا پر لکھا کہ ماچادو نے انہیں ان کیے گئے کام کے اعتراف میں نوبیل امن انعام پیش کیا۔
ماچادو نے یہ تمغہ وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کو ایک علامتی اور احترام کے اظہار کے طور پر دیا، جسے صدر نے قبول بھی کرلیا حالانکہ نوبیل انتظامیہ واضح کر چکی ہے کہ اس حقیقی اعزاز کا عنوان منتقل نہیں ہو سکتا۔لیکن وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ اس سنہری تمغے کو اپنے پاس رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، چاہے اس کا رسمی عنوان ٹرمپ کے نام نہ بھی ہو۔
ماریا کورینا ماچادو نے وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کا تمغہ پیش کیا ہے، اور یہ اقدام انہوں نے امریکی صدر کے وینزویلا کی آزادی کے ساتھ وابستہ منفرد عزم کے اعتراف میں کیا۔
اسلام آباد :

