لاہور: ن لیگ کے صدر محمد نواز شریف،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سٹیٹ لاوئنج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا افتتاح کردیا۔انہوں نے سٹیٹ لاوئنج کا دورہ بھی کیا۔
سیکرٹری ڈیفنس محمد علی نے تقریب کے مہمانوں اور شرکاء کا خیر مقدم کیا جبکہ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ڈی جی ایئروائس مارشل ذیشان سعید نے بریفنگ میں ایئرپورٹ کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے آگاہ کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ راوی لاوئنج، داخلی لابی،مین ہال اور دیگر حصوں کی تعمیر نو کی گئی ہے۔ سٹیٹ لاوئنج کو تعمیر نو کے بعد جدت طرازی کے ساتھ نئی اور خوبصورت شکل دی گئی ہے۔
صدر مسلم لیگ ن نواز شریف، خواجہ آصف اور مریم نواز نے سٹیٹ لاؤنج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا

