موغادیشو:صومالیہ کی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کر دیے ہیں، جن میں بندرگاہوں، دفاع اور سکیورٹی تعاون سے متعلق معاہدے بھی شامل ہیں۔
پیر کو جاری کیے گئے بیان میں ثبوت کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اس کی قومی خودمختاری کو نقصان پہنچایا۔صومالیہ کی کونسل آف منسٹرز کے بیان کے مطابق ’وزرا کونسل نے متحدہ عرب کے ساتھ طے پانے والے تمام معاہدے منسوخ کر دیے ہیں جن میں وفاقی اداوں اور ان سے وابستہ اداروں اور وفاقی جمہوریہ صومالیہ کی حدود میں کام کرنے والی علاقائی انتظامیہ کے معاہدے بھی شامل ہیں۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’یہ فیصلہ بربرہ، بوساسو اور کیسمایو کی بندرگاہوں سے متعلق تمام معاہدوں اور شراکت داریوں پر لاگو ہونے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ سکیورٹی اور دفاعی معاہدوں پر بھی لاگو ہو گا۔
صومالیہ کی حکومت کی جانب سے کیے گئے اس اقدام کے حوالے سے متحدہ عرب امارات نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
صومالیہ نے متحدہ عرب امارات سے بندرگاہوں،سیکورٹی سمیت تمام معاہدے منسوخ کردئیے

