کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور پیر کو کاروبار کے آغاز کے چند ہی منٹوں میں 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 181 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
صبح 9 بج کر 40 منٹ پربینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,828.56 پوائنٹس یعنی 1.02 فیصد اضافے کے ساتھ 180,863.49 پوائنٹس پر موجود تھا۔
مارکیٹ میں اہم شعبوں میں خریداری کا دباؤ دیکھا گیا، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور پاور جنریشن شامل ہیں۔
انڈیکس پر اثرانداز ہونے والے بڑے شیئرز جیسے حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پول، پی پی ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزل اور یو بی ایل سبز نشان میں ٹریڈ کرتے رہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ نے مضبوط تیزی کا سلسلہ جاری رکھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس نئی تاریخی بلند ترین سطح پر بند ہوا،
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس پہلی بار 181 ہزار کی سطح پار کر گیا

