Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آپریشن ”ایبسولیوٹ ریزالو“ سی آئی اے کے مخبر کا صدر نکولس کی گرفتاری میں اہم کردار،گوانتانامو بے میں قید، سیف ہاؤس میں گھسنے کاموقع نہ ملا،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    فلوریڈا:یہ کارروائی مہینوں کی محتاط نگرانی کے بعد کی گئی، جس میں کہا جاتا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسیاں، بالخصوص ’سی آئی اے‘ مادورو کی روزمرہ سرگرمیوں، رہائش کے مقامات اور ذاتی عادات کی تفصیل جمع کرنے میں مصروف تھیں تاکہ مناسب وقت پر کارروائی کی جا سکے۔

    کارروائی کیلئے موسم بہتر ہونے کا انتظار،ڈیلٹا فورس نے آپریشن کیا

    امریکی صدر کے مطابق یہ کارروائی چار دن قبل شروع کرنے کا منصوبہ تھا، مگر موسمی حالات کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا۔ پھر رات کے وقت چیف آف اسٹاف، وزیر دفاع اور امریکی فوجی اداروں کو خصوصی فوجی کارروائی کا حکم دیا گیا۔ اس میں ایلیٹ فورسز، بالخصوص "ڈیلٹا فورس” نے حصہ لیا تاکہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو زندہ گرفتار کر کے امریکہ منتقل کیا جا سکے۔ آپریش میں سی آئی اے کے مخبر نے اہم کردارادا کیا اور صدر نکولس مدورو کے بارے میں پل پل کی خبر دیتا رہا۔

    صدر مادورو اور اہلیہ کی جنگی جہاز اوی جیما اور پھر گوانتا نامو بے منتقلی

    ذرائع کے مطابق مادورو اور ان کی اہلیہ کو پہلے امریکی جنگی جہاز اوی جیما پر منتقل کیا گیا، پھر عارضی طور پر گووانتانامو قید خانہ میں رکھا گیا اور بعد میں انہیں نیویارک کے لیے فضائی سفر کے ذریعے منتقل کیا گیا۔
    ابتدا میں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ رات کے وقت وینزویلا کو نشانہ بنانے والے حملوں میں فورٹ ٹیونا فوجی کمپلیکس بھی شامل تھا جو ملک کا سب سے بڑا عسکری مرکز ہے۔

    اسی بنا پر خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ حملے خصوصی فورسز کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیے گئے تاکہ وہ وہاں سے مادورو اور ان کی اہلیہ کو نکال سکیں۔
    کولس مادورو فورٹ ٹیونا کے اندر ایک زیرِ زمین محفوظ پناہ گاہ میں مقیم تھے جسے "کاسا دی لوس پینوس” یا صنوبر کا گھر کہا جاتا ہے۔

    متعدد ذرائع کے مطابق جن میں سابق وینزویلا اہلکار ایوان سیمونوفیس اور صحافی مایپورٹ بیٹیت شامل ہیں مادورو اپنی راتیں اسی محفوظ پناہ گاہ میں گزارتے تھے جو فورتی تیونا کے علاقے گواکایبورو میں واقع ہے۔واضح رہے کہ صدارتی محل جسے میر افلورئیس پیلس کہا جاتا ہے اسی فوجی کمپلیکس کے قریب واقع ہے۔ تاہم مادورو درحقیقت فورتی تیونا میں موجود اسی انتہائی محفوظ زیرِ زمین پناہ گاہ میں قیام پذیر تھے۔
    س آپریشن کو ’آپریشن ایبسولیوٹ ریزولو‘ کا نام دیا گیا۔

    150 سے زائد طیارے ایک ہی جگہ اور ایک ہی مقام پر اکٹھے

    امریکی صدر کی جانب سے پریس کانفرنس میں خطاب کے بعد جنرل ڈین کین نے اس آپریشن کو ’خاموش‘ اور ’انتہائی درست‘ کارروائی قرار دیا اور کہا کہ اس میں مشترکہ افواج کے ہر شعبے بری، بحریہ، فضائیہ، میرینز اور دیگر نے انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر حصہ لیا۔

    جنرل کین کے مطابق اس آپریشن میں ’بے مثال‘ انٹیلی جنس صلاحیتوں اور ’دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے برسوں کے تجربے‘ کو بروئے کار لایا گیا۔
    انھوں نے بتایا کہ مادورو کو نکالنے کی کارروائی اتنی درست تھی کہ اس کے لیے 150 سے زائد طیاروں کو ایک ہی وقت اور مقام پر اکٹھا کیا گیا۔
    تیاری کے حوالے سے جنرل کین نے کہا کہ اس آپریشن سے قبل ’مہینوں‘ تک انٹیلیجنس اداروں نے کام کیا، جس کے دوران مادورو کی رہائش اور حتیٰ کہ ان کی خوراک تک کی تفصیلات حاصل کی گئیں۔امریکی فوج کی ایلیٹ ’ڈیلٹا فورس‘ نے صدر مادورو کے سیف ہاؤس (گھر) کی نقل تیار کر کے بارہا اس میں کامیابی سے داخل ہونے اور واپس نکلنے کی مشق کی تھی۔ ڈیلٹا فورس امریکی فوج کا اعلیٰ ترین انسدادِ دہشت گردی یونٹ سمجھا جاتا ہے، جو انتہائی خفیہ اور حساس کارروائیوں میں مہارت رکھتا ہے۔
    سی آئی اے نے بھی زمینی ٹیم اور صدر مادورو کے قریبی ذرائع کے ذریعے اُن کی سرگرمیوں اور رہائش کے مقام کی نگرانی کی۔
    صدر ٹرمپ کے مطابق نے چار دن پہلے اس آپریشن کی منظوری دی تھی لیکن فوجی حکام نے بہتر موسم کا انتظار کرنے کا مشورہ دیا۔ صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ’ہم یہ کارروائی چار دن پہلے کرنے والے تھے، لیکن موسم موزوں نہیں تھا۔ (ایسی کارروائیوں کے لیے) موسم بالکل درست ہونا چاہیے، اچانک موسم صاف ہوا اور ہم نے کہا اب جاؤ۔‘

    ایسے لگ رہا تھا جیسے ٹی وی شو دیکھ رہا ہوں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آپریشن کی  براہ راست ویڈیو دیکھی

    ہفتے کی صبح یہ کارروائی شروع ہوئی، اور ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنے کلب سے براہِ راست اس کی ویڈیو دیکھی۔
    صدر ٹرمپ نے ’فاکس نیوز‘ کو بتایا کہ انھوں نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور اُن کی اہلیہ کو گرفتار کرنے کی کارروائی، جو رات بھر جاری رہی، اسے ’بالکل ایسے دیکھا جیسے میں کوئی ٹیلی ویژن شو دیکھ رہا ہوں۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’اگر آپ نے (امریکی کارروائی کی) رفتار اور شدت دیکھی ہوتی، تو یہ ایک حیرت انگیز منظر تھا۔‘
    ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’میں نے کئی اچھے آپریشن دیکھے ہیں، لیکن ایسا کبھی نہیں دیکھا۔‘

    سیف ہاؤس، سٹیل کے دروازے جو چند منٹوں میں ٹوٹ گئے
    امریکی سپیشل فورسز اور ایف بی آئی ایجنٹس نے کاراکس میں صدر مادورو کے سیف ہاؤس پر دھاوا بولا، جسے بعدازاں ٹرمپ نے ایک گھر سے زیادہ کسی ’قلعے‘ سے تشبیہ دی۔ اس گھر میں نصب سٹیل کے دروازے چند سیکنڈز میں توڑ دیے گئے۔ روئٹرز کے مطابق صدر مادورو نے اس دوران سیف روم میں جانے کی کوشش کی، لیکن وہ ناکام رہے۔
    یہ واضح نہیں کہ امریکی فورسز نے گھر میں داخل ہونے کے بعد صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو کس طرح گرفتار کیا، لیکن ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نے ’سیف روم‘ تک پہنچنے کی ناکام کوشش کی۔

    کچھ امریکی فوجی معمولی زخمی ، ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا
    ٹرمپ نے کہا کہ ’وہ اس میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن انھیں اتنی تیزی سے گھیر لیا گیا کہ وہ اندر جا ہی نہیں سکے۔‘
    ٹرمپ کے مطابق اس کارروائی کے دوران کچھ امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں لیکن کوئی ہلاک نہیں ہوا جبکہ ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو شدید نقصان پہنچا، مگر وہ واپس اپنی منزل تک پہنچ پانے میں کامیاب رہا۔

    Related Posts

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    مقبول خبریں

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    امریکا کا اپنے شہریوں کو 12 سے زائد خلیجی ممالک فوری چھوڑنے کا حکم

    ایک ساتھ دو چھٹیاں، سرکاری نوٹیفکیشن جاری

    ”جنگی بساط پر ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش دنیا کو شہ مات،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں راکٹ کی طرح اوپر جائیں گی، فیکٹریاں اور کارخانے مفلوج، معشیتیں وینٹی لیٹر پر

    بلاگ

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    پاک افغان جنگ۔۔۔ذرا فکر نہیں،،، ملک سلمان کا کالم

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.