Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈرون ٹیکنالوجی میں ‘بھالے’ جیسا وار: ترکیہ کا نیا اے آئی ‘مزراق’ ڈرون متعارف؛ جی پی ایس جیمنگ بھی اسے روکنے میں ناکام!

      سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،سعودی عرب سے مکمل اظہار یکجہتی ، علاقائی امن و استحکام کے لیے سفارتکاری پر زور

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم، عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے مختلف چیلنجز کے تناظر میں امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔
    نہایت گرمجوش اور خوشگوار گفتگو کے دوران وزیراعظم نے خادمِ حرمینِ شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے اپنے احترام اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
    وزیراعظم نے پاکستان کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی محبت، خلوص اور گرمجوشی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ حالیہ مہینوں میں نئی بلندیوں کو چھونے والے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور موجودہ پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
    وزیراعظم نے مختلف چیلنجز کے تناظر میں امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔
    ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلیفونک رابطے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی مملکت کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے آئندہ برس پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

    Related Posts

    پی ایس ایل فائنل، پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

    14نکات بھیج دئیے ،فوجی آپریشن یاخراب معاہدہ، انتخاب امریکا کو کرنا ہے، ایران

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،عدم سہولیات پر اظہاربرہمی

    مقبول خبریں

    امن مذاکرات، امریکا کا جواب پاکستان کے ذریعے مل گیا،غور جاری، ایران

    پی ایس ایل فائنل، پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

    14نکات بھیج دئیے ،فوجی آپریشن یاخراب معاہدہ، انتخاب امریکا کو کرنا ہے، ایران

    آدھی رات کی ‘سوشل میڈیا یلغار’: 42 منٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 11 پوسٹیں

    جمائما گولڈ اسمتھ کی نئی زندگی: ذاتی فیصلے، عوامی بحث اور بدلتی ترجیحات

    بلاگ

    جمائما گولڈ اسمتھ کی نئی زندگی: ذاتی فیصلے، عوامی بحث اور بدلتی ترجیحات

     ایران کی کرپٹو سلطنت: طاقت، پابندیاں اور خفیہ مالیاتی نظام

    کچہ کے عناصر کے لیے ’سرنڈر‘ یا ’صفایا‘ کا آخری پیغام: آئی جی پنجاب کی ہتھیار ڈالنے والوں کو قانونی تحفظ کی بڑی پیشکش، مزاحمت کرنے والوں کے لیے ’آہنی ہاتھ‘ تیار!

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.