کابل : افغانستان کے مقامی میڈیا کے مطابق ملک کے شمالی صوبہ بلخ میں حجاموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے گاہکوں کو داڑھی منڈوانے کی خدمات پیش کرنا بند کر دیں۔
اخبار اطلاعات روز کی ویب سائٹ نے 30 دسمبر کو خبر دی کہ طالبان کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنكر (نیکیوں کا حکم دینا اور برائی کو روکنا) نے حجام کو یہ ہدایات دی ہیں۔
حجاموں نے یہ بھی کہا ہے کہ طالبان اہلکاروں نے انھیں متنبہ کیا کہ وہ مردوں کے بالوں کو اس انداز میں نہ بنائیں جسے وہ ’مغربی‘ فیشن قرار دیتے ہیں۔
21 اگست 2024 کو ملک کے سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے طالبان کے اخلاقی قوانین میں ’داڑھی منڈوانے اور اسے ایک مٹھی سے کم کرنے‘ اور ’اسلامی شریعت کے خلاف بالوں کو سٹائل کرنے‘ سے منع کیا گیا۔
اخبار اطلاعات روز کی ویب سائٹ کے مطابق ’جب سے اس قانون کی منظوری دی گئی ہے، طالبان نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں کئی بار نوجوانوں کو داڑھی منڈوانے یا تراشنے کے الزام میں گرفتار کیا۔
افغانستان میں داڑھی منڈوانا جرم قرار، حجاموں کو ہدایات جاری، شیو کرانے پرمتعدد گرفتار

