میلان: سکھ تنظیم ،سکھس فار جسٹس کی جانب سے دنیا بھر کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔اٹلی کے شہر میلان میں بھارتی قونصل خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
یہ مظاہرے بھارتی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے عثمان ہادی اور ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر عالمی توجہ مبذول کرانے کے لیے کیے جا رہے ہیں ۔ مظاہرین کے مطابق یہ واقعات بھارتی حکومت، خصوصاً مودی سرکار کے دور میں ہونے والی مبینہ ٹارگٹ کلنگز کا حصہ ہیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت عثمان ہادی اور ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا ذمہ دار ہےاور بھارتی ریاست بیرونِ ملک ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔
