Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

      اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

      ایپل کے ’ایم فائیو‘ پربڑی بچت: 2026 میک بک پرو بھی ناقابل یقین قیمت پر ملےگا

      ایپل کو اربوں سے کھربوں کی کمپنی بنانے والے سی ای او کا استعفا، نیا CEO کون ہوگا؟

      ایلون مسک : پیرس پراسیکیوٹرز کا ‘ایکس’ کے خلاف بڑا ایکشن؛ بچوں سےزیادتی کی تصاویر اور ڈیپ فیکس پھیلانے پردنیا کا امیر ترین شخص عدالت طلب!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بنگلہ دیش کی سیاست میں بڑی تبدیلی، 17سال جلاوطنی کاٹنے کے بعد طارق ضیا وطن واپس پہنچ گئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈھاکہ :بنگلہ دیش کے طویل عرصے سے حکمران خاندان کے وارث اور سب سے طاقتور سیاسی پارٹی کے رہنما طارق رحمان 17 سال جلاوطنی کے بعد جمعرات کو وطن واپس اپہنچ گئے ہیں تجزیہ کار انہیں بنگلہ دیش کا اگلا وزیراعظم قراردے رہے ہیں،
    ان کی واپسی ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب بنگلہ دیش میں اہم انتخابات کا انعقاد ہونے والا ہے۔
    60 سالہ طارق رحمان 2008 میں بنگلہ دیش سے جلاوطن ہونے کے بعد لندن چلے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں سیاسی مقاصد کے لیے جلا وطن کیا گیا۔

    Tarique Rahman arrives in Dhaka after 17 years of exile and receives a grand welcome. India needs to find ways to work with him as he is most likely to lead Bangladesh after the election in February. pic.twitter.com/dmXBrl5XFs

    — Ashok Swain (@ashoswai) December 25, 2025


    بی این پی کے عبوری چیئرمین کے طور پر وہ اپنی بیماروالدہ 80 سالہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی جگہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے۔
    برسوں کی بیماری اور قید کاٹنے کے باوجود خالدہ ضیا نے نومبر میں وعدہ کیا تھا کہ وہ 12 فروری 2026 کے انتخابات میں حصہ لیں گی۔ تاہم اس اعلان کے فوراً بعد وہ ہسپتال منتقل ہو گئیں اور وہاں انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
    شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد طارق رحمان پر لگایا گیا سب سے سنگین الزام ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ الزام 2004 میں حسینہ کے جلسے پر گرینیڈ حملے سے متعلق تھا جس کی وجہ سے ان کی غیر حاضری میں انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ طارق رحمان نے اس الزام کی تردید کی تھی۔
    لندن میں رواں سال جون میں انہوں نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سے ملاقات کی تھی تاکہ فروری کے انتخابات تک معاملات پر بات ہو سکے۔
    رحمان جنہیں طارق ضیا کے نام سے جانا جاتا ہے، کا سیاسی نام ان کی زندگی کی پہچان رہا ہے۔
    وہ 1967 میں پیدا ہوئے جب ملک ابھی مشرقی پاکستان کہلاتا تھا اور 1971 کی آزادی کی جنگ کے دوران وہ مختصر عرصے کے لیے قید بھی ہوئے۔ بی این پی انہیں ’سب سے کم عمر جنگی قیدیوں میں سے ایک‘ قرار دیتی ہے۔ ان کے والد ضیاء الرحمان ایک فوجی کمانڈر تھے۔
    ضیاء الرحمان نے 1975 کی فوجی بغاوت جس میں شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب الرحمان قتل ہو گئے، کے چند ماہ بعد اثر و رسوخ حاصل کیا۔
    اس کے بعد خالدہ ضیا اور شیخ حسینہ کے خاندانوں کے درمیان تنازعات کا آغاز ہوا جسے ’بیگموں کی لڑائی‘ کہا جاتا ہے۔ یہاں بیگم سے مراد ’طاقتور خاتون‘ ہے۔
    ضیاء الرحمان کا قتل اس وقت ہوا جب رحمان طارق 15 سال کے تھے۔
    انہوں نے ڈھاکہ یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ریلیشنز کی تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد 23 سال کی عمر میں سیاست میں قدم رکھا۔ انہوں نے بی این پی میں شمولیت اختیار کر کے فوجی حکمران حسین محمد ارشد کے خلاف جدوجہد کی۔
    اس کے باوجود طارق رحمان کے کیریئر پر نیپوٹزم اور بدانتظامی کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

    Related Posts

    آبنائے ہرمز میں ایرانی فائرنگ،خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 36 تا72گھنٹے اہم قراردیدیئے

    جنگ بندی میں توسیع کے بعد آبنائے ہرمز میں تین مال بردار جہازوں پر حملے، ایران نے دو جہاز ضبط کرلئے

    مقبول خبریں

    ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

    اسلام آباد مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 36 تا72گھنٹے اہم قراردیدیئے

    اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

    40 ارب کوہستان کرپشن اسکینڈل، پلی بارگین درخواست منظور ایک اور ملزم رہا

    تبدیلی کا رحجان، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    بلاگ

    ”بےاعتبارا،سپنس سے بھرپور شاہکار“ میاں حبیب کا کالم

    چیف ٹریفک افسر لاہور کون ہو گا ؟ نام سامنے آ گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ

    بیوروکریسی کا “سب اچھا” بیانیہ دفن ایک گھنٹے کی رپورٹنگ نے سسٹم ہلا دیا، مریم نواز کی سرزنش،پولیس انٹیلی جنس چیف کو شاباش

    “واشنگٹن–تہران شطرنج: امن کے پردے میں مفادات کی جنگ، دنیا کس سمت جا رہی ہے؟”

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.