Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے میں پی آئی اے کو خرید لیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو خرید لیا ہے۔منگل کو اسلام آباد میں پی آئی اے کی لائیو نجکاری کے عمل میں عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے زیادہ 135 ارب روپے کی بولی لگائی جبکہ لکی کنسورشیم 134 ارب روپے کی بولی تک محدود رہا۔

    پی آئی اے کی نجکاری کے دوسرے مرحلے میں عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے زیادہ 121 ارب روپے کی بولی لگائی۔ جبکہ لکی کنسورشیم نے 120 ارب 25 کروڑ روپے کی بولی لگائی اور 30 منٹ کا اضافی وقت بھی مانگا۔ تاہم بعد میں بھی عارف حبیب کنسورشیم ہی آگے رہا۔

    پہلے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے 101 ارب 50 کروڑ، ایئربلیو کنسورشیم نے 26 ارب 50 کروڑ جبکہ عارف حبیب کنسورشیم نے 115 ارب روپے کی بولی لگائی تھی۔اسلام آباد میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی بولی کے مرحلہ وارعمل میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیراطلاعات، وزیرنجکاری، تینوں کنسورشیم کے نمائندوں کےعلاوہ دیگرحکام بھی موجود ہیں۔
    اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بولی میں جوبھی جیتے گا، جیت پاکستان کی ہوگی، پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، منرل اور مائننگ ایک گیم چینجنگ سیکٹر ہے۔
    چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے، حکومت چاہتی ہے کہ پی آئی اے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ہو، 2 بڈز کی 75 فیصداور 2 کی 100 فیصد شیئرز لینے کی درخواست تھی، بڈنگ 75 فیصد شیئرزکی ہے۔
    محمد علی کا کہنا تھا کہ بولی جیتنے والے بڈرز کے پاس 25 فیصد مزید شیئرز لینے کا آپشن ہوگا، پی آئی اے کی نجکاری حکومتی ریفارمزکا نتیجہ ہے، پی آئی اے کی نجکاری سے ملک میں سرمایہ کاری آئےگی، اپریل 2025 میں پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ ہوا تھا۔
    پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی نجکاری کے عمل میں نجکاری کمیشن کے مطابق بولی دہندگان نے اپنی سیل شدہ بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان جمع کرائیں، جو براہِ راست میڈیا اور بولی دہندگان کی موجودگی میں کھولی گئیں۔
    حکومتی منصوبے کے مطابق کامیاب بولی دہندہ پی آئی اے کے باقی پچیس فیصد حصص خریدنے کا بھی حقدار ہوگا، جس کے لیے اسے نوے دن کی مدت دی جائے گی۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ نئے سرمایہ کار کو آئندہ پانچ برسوں میں کم از کم اسی ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی تاکہ ائرلائن کی بہتری اور آپریشنل امور کو مستحکم کیا جا سکے۔
    نجکاری کمیشن کے مطابق پچھتر فیصد حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا بانوے اعشاریہ پانچ فیصد پی آئی اے میں دوبارہ سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا جائے گا، جبکہ سات اعشاریہ پانچ فیصد رقم حکومت کو منتقل کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ تر سرمایہ براہِ راست قومی ائرلائن کی بحالی اور ترقی پر خرچ ہو۔
    ایک کنسورشیم لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میٹرو وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ پرمشتمل ہے۔ دوسرا کنسورشیم عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، سٹی اسکولز پرائیویٹ لمیٹڈ اور لیک سٹی ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ پر مشتمل ہے، جبکہ تیسرا بولی دہندہ ایئر بلیو پرائیویٹ لمیٹڈ ہے۔
    پی آئی اے کے ملازمین کے تحفظ کے لیے نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ ایک سال تک ملازمتوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، جبکہ پنشن اور ریٹائرمنٹ کے بعد کے فوائد کی ذمہ داری ہولڈنگ کمپنی پر ہوگی۔
    اس سے قبل حکومت نے پی آئی اے کے سو فیصد حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم بعد ازاں یہ طے کیا گیا کہ پچیس فیصد حصص کامیاب بولی دہندہ کو بارہ فیصد اضافی قیمت پر پیش کیے جائیں گے، جن کی ادائیگی ایک سال بعد کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس انتظام سے قومی ائرلائن کی نجکاری کے عمل کو شفاف اور سرمایہ کاروں کے لیے قابل عمل بنایا گیا ہے۔
    حکام کا کہنا ہے کہ آج ہونے والا بولی کا عمل براہِ راست ٹیلی وژن پر بھی دکھایا جا رہا ہے، تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو اس اہم فیصلے کے بارے میں آگاہ رکھا جا سکے۔

    Related Posts

    خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

     فائرنگ سے 55 سالہ شخص شدید زخمی، ہسپتال منتقل

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کوفون ، خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

    مقبول خبریں

    خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

    روس اور ایران پر شکنجہ مزید سخت: امریکی کانگریس میں پابندیوں کا بل منظور ، دستخط کیلئے ٹرمپ کو ارسال

    ہائی بلڈ پریشر کس طرح دل کے دورے کا باعث بن سکتا ہے؟

    امریکا کی عمان میں حوثی نمائندوں سے خفیہ ملاقات،جنگ بندی قائم، آپکو کوئی خطرہ نہیں ،حوثیوں کی یقین دہانی

    حوثی باغیوں نے سعودی ایف-15 جنگی طیارہ مار گرایا، ویڈیو جاری

    بلاگ

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اچانک ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ

      دیر بالا کو آگ نہیں، امن کی روشنی چاہیے

      کیا سعودی عرب چاروں طرف سے غیر محفوظ ہو رہا ہے؟

    ملک شوکت حیات شاہی کھرل—تعلیم، عشقِ رسول ﷺ اور خدمتِ خلق کا روشن استعارہ

    ”بدلتے سیاسی حالات “ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.