ڈھاکہ:جنوبی ایشیا میں بھارت کی علاقائی بالا دستی کے فریب تیزی سے ٹوٹنے لگے ہیں۔ بنگلہ دیش میں ایک مرتبہ پھر بھارت مخالف نعروں سے سڑکیں گونج اٹھیں، جس میں انتہا پسند مودی کی بالادستی کو کھلے عام للکارا گیا۔
بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ذریعے مودی کی جاری ریاستی دہشت گردی حد سے تجاوز کر گئی ہے۔ بنگلا دیشی انقلابی رہنماء عثمان ہادی کی شہادت کے بعد بھارت کی جانب سے دیگر بنگال رہنماؤں کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔ بھارتی فوج کے ریٹائرڈ میجر اور کرنل نے بھی نوجوان رہنماء حسنات عبداللہ کو دھمکیاں دی ہیں۔
بھارتی عزائم دھمکی آمیز اور ہتک آمیز ہیں، سوشیل میڈیا پر بنگلہ دیش کی تقسیم کرنے کی بات بھی پھیلائی جا رہی ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کے عزائم ہمسائیوں کے ساتھ برابری کے نہیں بلکہ غاصبانہ ہیں۔ بھارت خطے میں اپنی حاکمیت قائم کرنے کے لیے دھوکہ دہی اور فریب کا استعمال کر رہا ہے۔
ہندوتوا ذہنیت کے مالک بھارتی بھگت لڑتے نہیں لڑواتے ہیں جو خصوصاً شیطانی فعل ہے ۔ بنگلہ دیش کے عوام بھارت کے اکھنڈ بھارت نظریے، توسیع پسندانہ اجارہ داری اور دیگر ممالک میں مداخلت کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں۔
مظاہروں کے دوران بنگلہ دیشی نوجوان نعروں میں بھارت کی مشرقی ریاستوں المعروف سیون سسٹرز کی آزادی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔ سڑکوں سے بھارت کو واضح پیغام دیا جا رہا ہے کہ مودی کی علاقائی غنڈہ گردی اب قبول نہیں کی جائے گی۔ عوامی اور نوجوان مزاحمتی جذبات سے یہ واضح ہے کہ بھارت کے ہندوتوا عزائم کے خلاف شعور خطے میں بڑھ رہا ہے۔
مودی کے ہندوتوا اور سامراجی عزائم کیخلاف خطہ میں نفرت کی لہر بے قابو

