Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    انڈر 19 ایشیا کپ، بھارت کو عبرتناک شکست، پاکستان چیمپئین بن گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    دبئی: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دے دی۔ شاہینوں کی شاندار بالنگ کی بدولت بھارتی ٹیم 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 156 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔پاکستان نے بھارت کے خلاف شاندار اور پُراعتماد انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز اسکور کیے۔
    پاکستانی بیٹرز نے اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے بھرپور اعتماد کے ساتھ بھارتی بولرز پر دباؤ قائم کیے رکھا اور اسکور بورڈ کو تیزی سے آگے بڑھاتے رہے۔
    قومی ٹیم کے اوپنر سمیر منہاس نے مسلسل دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے 113 گیندوں پر 172 رنز کی یادگار اننگز کھیلی، جس میں 9 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔
    فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سمیر منہاس ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں۔
    احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35 جبکہ کپتان فرحان یوسف نے 19 رنز بنا کر اسکور کو مزید آگے بڑھایا۔
    بھارت کی جانب سے دپیش دیوندرن نے 3، ہینل پٹیل اور کِھلن پٹیل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کنیشنک چوہان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
    پاکستان کے 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاہینوں کی شاندار بالنگ کے سامنے بھارتی بلے باز کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
    بھارت کی پہلی وکٹ 31 رنز پر گری، جب اوپنر ایوش مہاترے دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد آرون جارج 49 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
    بھارتی اوپنر ویبھو سوریاونشی 26 اور دپیش دیوندرن 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
    پاکستان کی جانب سے پیسر علی رضا بھارتی ٹیم کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔ علی رضا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 رنز کے عوض بھارت کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
    محمد صیام، عبدالسبحان اور حذیفہ احسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے ٹیم کو چیمپئن بنوانے میں اپنا حصہ ملایا۔
    وزیراعظم شہبازشریف کی انڈر 19 ایشیا کپ میں شاندار فتح پر پاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پوری قوم کو اپنے نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو فائنل میں شکست دے کر تاریخ رقم کی، یہ کامیابی بہترین حکمتِ عملی اورٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
    یاد رہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ بھارت نے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرایا تھا۔
    اس یادگار فتح کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ انڈر 19 ایشیا کپ کا تاج اپنے سر پر سجانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ اس سے قبل 2012 میں پاکستان، بھارت کے ساتھ مشترکہ چیمپئن رہا تھا۔ پاکستان دو مرتبہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ بھی اپنے نام کرچکا ہے۔

     

    Related Posts

    روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار   مرمت کا مطالبہ  

    کڈھر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی  

    برطانوی سفارتکار بین وارنگٹن کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ملاقات

    مقبول خبریں

    روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار   مرمت کا مطالبہ  

    برطانوی سفارتکار بین وارنگٹن کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ملاقات

    غزہ کے قاتل نیتن یاہو اور اسکی بیوی کے بننے سنورنے پر سالانہ کتنا خرچ آیا ؟ ہوشربا اسکینڈل منظر عام پر

    خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل کے پار، امریکہ اور ایران کی کشیدگی نے بگاڑ دیے حالات

    حوثیوں کا باب المندب پر کنٹرول مکمل، فوجی مراکز بھی قبضے میں لے لئے

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.