(جام صاحب رپورٹر شہید بینظیر آ باد (نواب شاہ) وقار مغل
ایس ایس پی شہید بینظیرآباد سمیر نور چنہ کی خصوصی ہدایات پر کڈھر پولیس نے مہران ہائی وے پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کوچ کو تحویل میں لے کر تلاشی لی۔برآمدگی کا دعویٰ:1. 6 کلو چرس2. 2 کلو آئس 3. 150 پیکٹ پابندی شدہ نشہ آور سفینہ سپاری گرفتاریاں: – ڈرائیور: شریف بروہی – گرفتار – کنڈیکٹر: سجاد بروہی – گرفتار – ملزم: عثمان بروہی – فرارپولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ سے نوابشاہ آنے والی ایک مسافر کوچ کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی جا رہی ہے۔ اطلاع ملنے پر کڈھر پولیس نے مہران ہائی وے پر ناکہ بندی کر کے کوچ کو روکا۔ اس دوران ایک ملزم فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزمان اور فرار ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ منشیات فروشوں کا ایک بڑا نیٹ ورک ہے جو کوئٹہ سے نوابشاہ سمیت دیگر اضلاع کی طرف مسافر کوچوں اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے منشیات کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کرتا ہے۔
