کیلے فورنیا:امریکی گکوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ میوزک انڈسٹری کی سب سے سخی اور بڑے دل کی سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں، جب انہوں نے اپنے ”ایراز ٹور“ کے عملے کو شاندار بونس دیے۔
36 سالہ ٹیلر کا ریکارڈ توڑ ”ایراز ٹور“ 2 ارب ڈالر منافع کے ساتھ تاریخ کا سب سے زیادہ کمائی کرنے والا ٹور بن چکا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹور کی کامیابی کے بعد ٹیلر نے اپنی ٹیم کے تمام افراد کو ان کی محنت کا انعام 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بونس کی صورت میں دیا۔
امریکی گکوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ میوزک انڈسٹری کی سب سے سخی اور بڑے دل کی سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں، جب انہوں نے اپنے ”ایراز ٹور“ کے عملے کو شاندار بونس دیے۔
ہر لفافے میں سوئفٹ کی طرف سے ایک ذاتی پیغام اور بونس کی رقم تھی، جسے ویڈیو میں سنسر کیا گیا۔ ایک سین میں، عملہ کا رکن سوئفٹ کا پیغام بلند آواز میں پڑھتا ہے۔
پیغام میں سوئفٹ نے ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی محنت، قربانی اور عزم کی تعریف کی۔ جیسے ہی لفافے میں موجود بونس کی رقم کا انکشاف ہوا، کئی عملے کے افراد کو اپنے چہرے چھپاتے اور آنکھوں میں آنسو دیکھے گئے، جو سوئفٹ کے اس اقدام پر جذباتی ہو گئے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سوئفٹ نے اپنے عملے میں انعامات بانٹے ہیں۔ امریکہ میں اس ٹور کے دوران، انہوں نے فرداً فرداً ٹرک ڈرائیورز کو ایک لاکھ ڈالر کے بونس دیے تھے جو ٹور کے سامان کو منتقل کرنے کا کام کرتے تھے۔

