نئی دہلی:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے گفتگو کو گرمجوش اور دلچسپ قرار دیا۔
بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا کہ انہوں نے امریکا بھارت تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں نے تجارت، ضروری ٹیکنالوجی، توانائی، دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
اس گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ پی ایم مودی اور ٹرمپ نے دو طرفہ تجارت کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں میں رفتار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

