Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مائیکروسافٹ کا بھارت میں 17 بلین ڈالر،امیزون کا 35 بلین ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کیلے فورنیا :امریکی ٹیک کمپنی مائیکروسافٹ نے بھارت میں اپنی اب تک کی سب سے بڑی ایشیائی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ مائیکروسافٹ اگلے چار برسوں میں بھارت میں 17.5 بلین ڈالرسے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گا۔
    ستیہ نڈیلا نے مائیکروسافٹ کی اس بڑی سرمایہ کاری کے چار بنیادی مقاصد بتائے، نمبرایک اے آئی اور کلاؤڈ کے لیے ایک بڑا ڈیٹا سینٹر نیٹ ورک تیار کرنا،نمبر دولوگوں کو اے آئی اور کمپیوٹنگ کی مہارتوں میں تربیت دینا
    نمبر تین بھارت کے لیے ملک میں تیار ہائپر اسکیل انفراسٹرکچر بنانا اور نمبر چار نئے کلاؤڈ ریجنز اور کمپیوٹنگ کی جدید سہولیات کی تعمیر۔

    مائیکروسافٹ نے کہا کہ وہ بنیادی طور پر حیدرآباد میں بھارت کے جنوبی وسطی کلاؤڈ ریجن پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ یہ کلاؤڈ ریجن سنہ 2026 کے وسط تک لائیو ہو جائے گا۔ کمپنی نے یہ بھی کہا کہ ایک نیا کلاؤڈ ریجن تیار کیا جا رہا ہے جو کولکاتا کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم سے تقریباً دوگنا بڑا ہو گا۔
    دوسری طرف ای کامرس کمپنی امیزون نے اعلان کیا کہ وہ بھارت میں 2030 تک اپنے کاروباروں میں $35 بلین (3.14 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ) کی میگا سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔تازہ میگا سرمایہ کاری اے آئی سے چلنے والی ڈیجیٹائزیشن، برآمدات میں اضافے اور ملازمتوں کی تخلیق پر مرکوز ہوگی۔
    امیزون سمبھاو سمٹ کے دوران یہ اعلان کرتے ہوئے سینئر وی پی ایمرجنگ مارکیٹس، امیت اگروال نے کہا کہ کمپنی نے بھارت سے برآمدات کو تقریباً 20 بلین امریکی ڈالر سے چار گنا بڑھا کر 80 بلین امریکی ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور سنہ 2030 تک ایک ملین اضافی براہ راست، بالواسطہ اور موسمی ملازمتیں پیدا کرے گا۔
    "ایمیزون نے 2010 سے اب تک بھارت میں 40 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اب ہم بھارت میں اپنے تمام کاروباروں میں 2030 تک مزید 35 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔” اگروال نے کہا۔
    ایمیزون کا سرمایہ کاری کا یہ منصوبہ مائیکرو سافٹ کے 17.5 بلین امریکی ڈالر کے سرمایہ کاری کے منصوبے سے دو گنا اور 2030 تک گوگل کے 15 بلین امریکی ڈالر کے سرمایہ کاری کے منصوبے سے 2.3 گنا زیادہ ہے۔ اگروال نے کہا کہ امیزون نے اب تک بھارت میں 40 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور وہ بھارت میں سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کار ہے۔

     

    Related Posts

    سونا ڈگمگا گیا

    اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

    موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

    مقبول خبریں

    کرکٹ گراؤنڈ میں  تلخ کلامی کے بعد فائرنگ اور تشدد 4 افراد شدید زخمی

    چیف سیکرٹری، آئی جی KPK بیان حلفی دیں لانگ مارچ میں سرکاری مشینری استعمال نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

    برکس اجلاس سے قبل روسی صدر کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    9/11 حملوں کو 25 سال مکمل

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    بلاگ

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.