Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں نیا دھماکہ: ایم جی کی ‘MG4 EV Urban’ پاکستان میں قدم رکھنے کو تیار، قیمت نے سب کو حیران کر دیا

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

      ہرشہری کوگاڑی کا مالک بنانے کافیصلہ ، نئی آٹو پالیسی منظور

      طلبہ کی بڑی پریشانی حل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے گھر بیٹھے ڈگریاں تصدیق کرانے کا طریق کار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، انسدادِ منشیات اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں انسداد منشیات، سکیورٹی تعاون اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے منشیات کی روک تھام، انٹیلیجنس شیئرنگ اور دو طرفہ تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔
    قائم مقام امریکی سفیر نے اس موقع پر انسدادِ منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کے سدِباب کے لیے ہر ممکن ٹیکنیکل معاونت کی پیشکش کی۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی بالکل واضح ہے اور اس پر سختی سے عمل ہو رہا ہے۔
    وزیر داخلہ نے کہا کہ ایئرپورٹس پر منشیات کیسز کی نشاندہی اولین ترجیح ہے اور ملک کے تمام ایئرپورٹس پر جدید ترین اسکیننگ مشینیں نصب کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انسدادِ منشیات کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے، جبکہ افغانستان سے منشیات اب بھی درجنوں ممالک تک پہنچ رہی ہیں جس سے نوجوان نسل متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے امریکہ کی ٹیکنیکل سپورٹ کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔
    محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل نارکوٹکس کوآرڈینیشن سینٹر جلد قائم کیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران اے این ایف کی کارکردگی اور ملک بھر میں جاری آپریشنز پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے مطابق سالانہ کاؤنٹر نارکوٹکس مہم کے تحت 134 ٹن منشیات ضبط کی گئی، 2001 ملزمان بشمول 75 غیر ملکی گرفتار ہوئے، جبکہ 12.797 بلین ڈالر مالیت کی منشیات پکڑی گئی۔ مزید بتایا گیا کہ بلوچستان، کے پی اور سندھ میں 110 افغان شہری گرفتار کیے گئے اور 40,659 ایکڑ رقبہ کلیئر کر کے "پاپی فری اسٹیٹس” برقرار رکھا گیا۔
    قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاک ،امریکہ تعلقات خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اہم ہیں اور پاکستان ان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
    ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی اے این ایف، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، امریکی سفارتخانے کے نمائندے اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔

     

    Related Posts

    کن شہروں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان؟ الرٹ جاری

    سیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر ٹریفک حادثہ قربانی کے لئے لائے گئے متعدد بکرے ہلاک اور زخمی

    مقبول خبریں

    ایبولا الرٹ! نایاب وائرس کی سرحد پار یلغار، دنیا ایک نئے امتحان کے دہانے پر

    کن شہروں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان؟ الرٹ جاری

    بجٹ 2026-27، 500 ارب کے نئے ٹیکسوں کا نفاذ، نان فائلرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

    بھارتی آرمی چیف کا بیان اشتعال انگیز،بھارت کو پاکستان کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کا اصول سیکھنا ہوگا، آئی ایس پی آر

    عیدالاضحیٰ کے پیش نظر خیبر پختونخوا ،بلوچستان میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم، کاروباری سرگرمیاں بحال

    بلاگ

    ایبولا الرٹ! نایاب وائرس کی سرحد پار یلغار، دنیا ایک نئے امتحان کے دہانے پر

    ہم وطن سے محبت۔۔۔۔۔کیوں نہ کریں۔

    ”اے ڈی سی آر کی سپیڈ منی، کتے مارنے کی کمائی اور بے بس عدلیہ “۔جھاڑو سے پیسے اکٹھا کرتا ستھرا پنجاب! ملک محمد سلمان کا کالم

    ”کتوں کا عالم ارواح میں اللہ سے شکوہ“ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکالمے کا فقدان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.