تل ابیب :اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ملٹری سیکرٹری میجر جنرل رومن گوفمین کو ملک کی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کا اگلا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔
العربیہ کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں میجر جنرل رومن گوفمین کو جاسوسی ادارے کا سربراہ مقرر کرنے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ موساد کے موجودہ سربراہ ڈیوڈ بارنیا کی جگہ لیں گے جن کی پانچ سالہ مدت جون 2026 میں ختم ہو رہی ہے۔نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ گوفمین بہت قابلیت کے حامل افسر ہیں۔ وزیرِ اعظم کے ملٹری سیکرٹری کے طور پر ان کی دورانِ جنگ تقرری سے ان کی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتیں ثابت ہوئیں۔

