ڈھاکاؔ:بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پرباچل میں سرکاری رہائشی پلاٹس کی مبینہ غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ، ان کی بہن شیخ ریحانہ اور بھانجی برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق کو مختلف مدت کی قید کی سزائیں سنائیں۔ اس مقدمے میں عدالت نے شیخ حسینہ واجد کی بہن شیخ ریحانہ کو سات سال، ٹیولپ صدیق کو دو سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
یہ تمام ملزمان عدالتی مفرور قرار دیے گئے تھے اور ان کی غیرموجودگی بغیر کسی وکیل کے اس مقدمے کی کارروائی آگے بڑھی۔
پیر کو ڈھاکہ کی خصوصی جج کی عدالت نے پرباچل نیو ٹاؤن پروجیکٹ کے لیے مبینہ طور پر 10 کٹھہ کا سرکاری پلاٹ لینے کے الزام میں انسداد بدعنوانی کمیشن کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں شیخ حسینہ، شیخ ریحانہ اور ان کی بیٹی ٹیولپ رضوانہ صدیق سمیت 17 افراد کے خلاف اپنا فیصلہ سنایا۔

