لاہور:گلوکار ساحر علی بگا کا نیا ویڈیو سونگ مستانی ریلیز کردیا گیا۔
فلم اسٹار صائمہ نور کی میوزک ویڈیو سونگ میں پہلی بار انٹری ہوئی ہے۔ مستانی سونگ ساحر علی بگا اور افشاں فواد نے گایا ہے۔
گلوکار ساحر علی بگا نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مستانی سونگ کے ٹیزر کو پرستاروں کی جانب سے بہت سراہا گیا۔ آج سونگ ریلیز کردیا ہے ۔ اس میوزک سونگ میں پہلی بار فلم اسٹار صائمہ نور نے پرفارم کیا ہے۔ گلوکارہ افشاں فواد کا بھی یہ پہلا میوزک ویڈیو سونگ ہے۔ اس سے پہلے افشاں فواد نے میرے ساتھ ڈراموں کے متعدد او ایس ٹی گائے ہیں۔میوزک سونگ کے ڈائریکٹر عاصم حسین ہیں۔

