امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی زندگی پر بننے والی فلم ““ میلانیا““ کی دنیا بھر میں نمائش 30 جنوری سے ۔۔ فلم پروڈکشن کمپنی کھولنے اعلان کردیا ۔۔۔ سوشل میڈیا پر آفیشل لوگو کی نقاب کشائی۔
سوشل میڈیاپر کی گئی ایک مختصر ویڈیو اور پوسٹ میں کہا گیا ہے میلانیا ٹرمپ کی دستاویزی فلم کی تیاری اور اس میں اداکاری محض ایک آغاز تھا۔
View this post on Instagram
میوز فلم کمپنی اپنا آغاز 30 جنوری 2026 کو ر یلیز ہونے والی فلم "میلانیا” کے ساتھ کرے گی، جو امریکا بھر کے سینما گھروں میں اور بعد میں ایمیزون کی پرائم ویڈیو اسٹریمنگ سروس پر ریلیز ہونے والی ہے۔
میلانیا نامی دستاویزی فلم میں 20 جنوری کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دور کے بعد سابق ماڈل کی وائٹ ہاؤس واپسی سے 20 دن پہلے کے دور سے شروع کیا گیا ہے۔
"میلانیا ٹرمپ کی دنیا جہاں وہ افتتاحی منصوبوں کی آرکیسٹریٹ کرتی ہیں، وائٹ ہاؤس کی منتقلی میں آنیوالی رکاوٹوں کی نشاندہی کرتی ہیں، اور ٹرمپ خاندان کے ساتھ عوامی زندگی میں دوبارہ داخل ہوتی ہیں
۔ "اہم ملاقاتوں، نجی گفتگو، اور پہلے کبھی نہ منظر عام پر پنے والی خصوصی فوٹیج کے ساتھ، ‘Melania’ مسز ٹرمپ کی دنیا کے سب سے طاقتور کرداروں میں سے ایک کی وائٹ ہاؤس واپسی۔”
دستاویزی فلم میں میلانیا ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر کام کیا ہے جبکہ فلم ڈائریکٹر بریٹ ریٹنر ("رش آور”) ہیں۔
یادرہے یہ دستاویزی فلم اس وقت سامنے آئی ہے جب پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے فلم ڈائریکٹر بریٹ ریٹنر فی الحال "رش آور 4” تیار کر رہے ہیں ، جس میں ہالی وڈستارے جیکی چن اور کرس ٹکر جلوہ گر ہوں گے۔
یادرہے 2017 میں، چھ خواتین نے #MeToo تحریک کے دوران فلم ڈائریکٹر بریٹ ریٹنر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے اور حملہ کرنے کا الزام لگایا، جن میں اداکارہ اولیویا من اور نتاشا ہینسٹریج شامل ہیں۔ جس پر رش آور کے چوتھے سیکوئل کو وقتی طور پر روک دیا گیا۔

