استنبول:رومن کیتھولک سربراہ پوپ لیو نے استنبول کی نیلی مسجد میں عبادت کی یا نہیں۔۔ویٹی کن کے سرکاری بیان کے بعد کنفیوژن۔۔ ۔ تصحیح شدہ بیان جاری کرنا پڑا۔
رومن کیتھولک سربراہ پوپ لیو نے ترکی میں مشہورومعروف نیلی مسجد جو بازنطینی دور میں کیتھولک چرچ رہ چکا ہے کا دورہ کیا ہے۔انہوں نے اندر جانے سےپہلے احتراماً جوتے اتار دئیے۔
پوپ لیو XIV نے اپنے انتخاب کے بعد مسجد کا پہلا دورہ کیا ہے، اس موقع پر نیلی مسجد کے مؤذن نے انہیں مسجد میں رومن کیتھولک طریقے سے عبادت کرنے کی پیشکش بھی کی تاہم انہوں نے شائستگی سے انکارکیا۔
یادرہےآیا صوفیہ کو سنہ 360 میں کونسٹنٹائن کے بیٹے کونسٹینٹیئس دوئم نے کھولا لیکن سنہ 404 میں فسادات کے دوران اسے جلا دیا گیا۔اُس کے بعد تھیوڈوسیئس دوئم نے سنہ 405 میں اسے دوبارہ تعمیر کیا لیکن سنہ 532 میں ہونے والے فسادات میں اسے ایک مرتبہ پھر نذرِ آتش کر دیا گیا۔
بادشاہ جسٹینیئن نے اسے دوبارہ تعمیرکیا اور یہ آئندہ 900 سال تک دنیا کا سب سے بڑا گرجا رہا۔مئی 29، سنہ 1453 کو قسطنطنیہ کوسلطان محمد نے فتح کرکے اس کا نام استنبول رکھا اور آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کردیا گیا
نیلی مسجد 500 سال تک قائم رہی اس کے بعد مصطفیٰ اتاترک نے اسے میوزیم میں تبدیل کردیا تاہم چوبیس جولائی 2020 کو ایک عدالتی فیصلے کے بعد اسے دوبارہ مسجد میں تبدیل کردیا گیا۔
الجھن اس وقت پیدا ہوئی جب ویٹیکن کے پریس آفس نے دورے کے بعد ایک بیان بھیجا جس میں کہا گیا تھا کہ پوپ لیو نے نیلی مسجد میں نماز ادا کی تھی اور ترکی کے سرکاری مذہبی ادارے کے سربراہ نے ان کا استقبال کیا تھا حالانکہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔ ویٹیکن نے اس کے جاری کردہ تصحیح شدہ بیان میں کہا ہے کہ عبادت کے حوالے سے بیان غلطی سے بھیجا گیا تھا اور سفر سے پہلے پیش کیے گئے کتابچے سے لیا گیا تھا۔
پوپ لیو نیلی مسجد کا دورہ کرنے والے تیسرے پوپ ہیں۔ ۔ 2014 میں، پوپ فرانسس نے مسجد میں دو منٹ خاموش عبادت کی میں گزارے، اور 2006 میں، پوپ بینیڈکٹ XVI، ویٹیکن نے یہاں "خاموش مراقبہ” کیا، جسے کچھ لوگوں نے پہلی بار کسی پوپ کی جانب سے مسجد میں عبادت کرنا قراردیا۔
لیو کے دورے کے بعد، ویٹیکن نے کہا کہ پوپ نے "خاموشی کے ساتھ مسجد کا دورہ کیا، سوچنے اور سننے کے جذبے کے ساتھ، اس جگہ اور نماز میں جمع ہونے والوں کے ایمان کے گہرے احترام کے ساتھ۔”
مسجد کا دورہ کرنے والے پہلے پوپ جان پال II تھے جنہوں نے 2001 میں شام کا دورہ کیا۔

