Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بل نہ دینے پر بحریہ ٹاؤن لاہور کی بجلی کاٹ دی گئی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہورمعروف پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کی لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے گذشتہ رات 88 لاکھ روپے سے زائد بجلی کے بل ادا نہ کرنے پر چار بلاکس کے دفاتر کی بجلی منقطع کر دی۔
    بحریہ ٹاؤن کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو ملک ریاض کے خلاف نیب کی جانب سے کارروائیوں کے بعد بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کو انتظام چلانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ کراچی، اسلام آباد اور لاہورمیں بنائی گئی بحریہ ٹاون کی سکیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
    بحریہ ٹاؤن لاہور کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن لاہور میں بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے کل سے کئی گھنٹوں بعد صرف آدھا گھنٹہ بجلی آتی ہے جس کے باعث لوگ شدید پریشان ہیں۔ وہ معمول کے مطابق کئی سالوں سے بل دے رہے ہیں ملک ریاض سے اگر مسئلہ ہے تو اس کی سزا عام افراد کو کیسے دی جا سکتی ہے؟ گھروں میں چھوٹے بچے بزرگ بجلی کی بندش سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
    چیف ایگزیکٹو لیسکو آفس کی جانب سے میڈیا کو جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر لیسکو نے بحریہ ٹاؤن کی بجلی کاٹ دی ہے۔ چار بل 21 نومبر تک ادا کرنا تھے، جن پر 88 لاکھ روپے سے زیادہ رقم واجب الادا ہے۔ لیکن مقررہ تاریخ تک بل ادا نہیں کیے گئے۔ اس کے علاوہ بھی بحریہ ٹاؤن نے لیسکو کے 35 کروڑ کے بل ادا کرنے ہیں۔
    ایک غیر ملکی اردو ویب سائٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن لاہور انتظامیہ کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بجلی کے بل جس اکاؤنٹ سے ادا ہوتے تھے، اسے نیب نے سیل کر رکھا ہے۔ لیسکو بحریہ کو بجلی فروخت کرتا ہے اور بحریہ سوسائٹی خود صارفین سے بجلی کے بل جمع کر کے لیسکو کو ادائیگی کرتا ہے۔
    ان کا کہنا تھا، ہم نے لیسکو کی جانب سے گذشتہ روز جمعرات کو بحریہ ٹاؤن کی تمام سائٹس کی بجلی منقطع کیے جانے کے خلاف متعلقہ عدالت گئے۔ عدالت نے آج جمعے کو بجلی بحال کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔

     

    Related Posts

    مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

    بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

    مقبول خبریں

    ٹریفک حادثہ، راہگیر جاں بحق

    نئی آٹو پالیسی، مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر

    آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

    سونے کے بھاؤ میں کمی

    چین کی بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران کیخلاف قرارداد کی مخالفت

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.