بنکاک: مس میکسیکو فاطمہ بوش نے تھائی لینڈ میں منعقدہ مس یونیورس 2025 کا تاج اپنے نام کر لیا، حالانکہ مقابلے کا یہ سیزن سنگین تنازعات اور بین الاقوامی ردعمل سے بھرپور رہا۔ 25 سالہ فاطمہ بوش نے چند ہفتے قبل ایک تقریب کے دوران مبینہ بدسلوکی کے بعد واک آؤٹ کیا تھا، جس سے عالمی فین کمیونٹی اور منتظمین کے مابین اختلافات مزید گہرے ہو گئے تھے۔
گیامس یونیورس مقابلہ کا عظیم الشان فائنل آج 21 نومبر کو تھائی لینڈ کے بنکاک کے نونتھابری کے امپیکٹ چیلنجر ہال میں صبح 6:30 بجے IST سے شروع ہوا۔ کوٹ ڈی آئیور فرسٹ رنر اپ، وینزویلا سیکنڈ رنر اپ اور فلپائن تھرڈ رنر اپ رہا۔ بھارت نے 22 سالہ مانیکا وشواکرما کی نمائندگی کی، جو ٹاپ 12 میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔ فائنلسٹ میں ، کولمبیا، گواڈیلوپ، کیوبا، پورٹو ریکو، چین، وینزویلا، فلپائن، مالٹا، تھائی لینڈ اور کوٹ ڈی آئیوری کی حسینائیں شامل تھیں۔ دنیا بھر کے تقریباً 130 ممالک نے مس یونیورس خطاب کے لیے مقابلہ کیا۔
واضح رہے کہ تھائی لینڈ مس یونیورس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناوت اتسارگریسل نے مس میکسیکو فاطمہ بوش کو ایک اسپانسر فوٹو شوٹ مس کرنے پر علانیہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد حسیناؤں نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا تھا۔
25 سالہ فاطمہ بوش کا تعلق میکسیکو سے ہے۔ وہ چوتھی میکسیکن خاتون ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل انہیں اسی برس مس یونیورس میکسیکو منتخب کیا گیا تھا۔فائنل میں تھائی لینڈ کی پرَوی نار سنگھ دوسری جبکہ وینیزویلا، فلپائن اور کوٹ دی وار کی امیدواریں ٹاپ فائیو میں شامل رہیں۔ تھائی لینڈ چوتھی بار اس مقابلے کی میزبانی کر رہا ہے اور اس کی نمائندہ کو اس بار مضبوط ترین امیدوار تصور کیا جا رہا تھا۔
بھارت کی امیدوں پر پانی پھر گیا
جبکہ ہندوستان کا مس یونیورس 2025 کا ٹائٹل جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ مس یونیورس انڈیا 2025 مانیکا وشوکرما، مقابلے میں ٹاپ 30 میں جگہ بنانے کے بعد، ٹاپ 12 میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ یادرہے ہندوستان تین بار مس یونیورس کا خطاب جیت چکا ہے۔ اس سے قبل سشمیتا سین، لارا دتہ اور ہرناز سندھو کور جیت چکی ہیں۔ اس بار، راجستھان کی مانیکا سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں، لیکن ان پر پانی پھر گیا۔

