بیجنگ :چین نے امریکا کو نایاب معدنیات کی برآمد پرعائد پابندی ہٹا دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے امریکا کے ساتھ جاری تجارتی تنازعات کے تناظر میں نایاب معدنیات کی برآمد پر عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہےجو امریکا اور چین کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدوں کا نتیجہ ہے تاہم تمام پابندیاں مکمل طور پر ختم نہیں ہوئیں ۔
پہلے مرحلے میں گیلئم، جرمانیم، اینٹمونی اور سپر ہارڈ میٹریلز سے متعلق دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد پر عائد پابندی کو معطل کیا گیا۔چینی وزارتِ تجارت کے مطابق یہ معطلی آج سے مؤثر ہوگی اور ایک سال تک برقرار رہے گی۔

