دبئی: بھارت کی منت سماجت کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2025 کے ایشیا کپ کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ ٹرافی کی واپسی سمیت متنازعہ مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
یادرہے بھارت کے بورڈ بی سی سی آئی نے اپنی جمعہ کو ہونے والی میٹنگ کے دوران اس معاملے کو آئی سی سی کے ساتھ اٹھایا تھا جس پر آئی سی سی نے دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ میں مداخلت کرنے پر اتفاق کیا۔
عمان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین پنکج کھمجی، جو دونوں بورڈز کے قریبی سمجھے جاتے ہیں اور اس سے قبل کئی مواقع پر ثالثی کر چکے ہیں، کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، ٹیلی کام ایشیا اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محس نقوی نے اپنا موقف برقرار رکھا ہے کہ صرف وہی بطور صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ٹرافی پیش کر سکتے ہیں۔ بھارت نے فائنل میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ جیت لیا تھا۔
آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے بورڈز نے دونوں فریقین کو منانے کی کوشش کی۔ انہوں نے ٹرافی کے مسائل کے حل کے لیے تین رکنی کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

