کراچی :سٹیٹ بنک نے بائیو میٹرک تصدیق کے نئے قوانین نافذ کردئیے ۔آج سے لاکھوں پاکستانی شہریوں کے اپنے ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس اور الیکٹرونک والٹ تک رسائی سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔
2025 کے BPRD سرکلر نمبر 1 کے تحت جولائی میں جاری کیے گئے SBP کے اپ ڈیٹ کردہ قوانین، تمام بینکوں، ڈیجیٹل بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں، اور الیکٹرانک منی اداروں سے کہا گیا تھا کہ وہ بائیو میٹرک تصدیق کو کسٹمر کی شناخت کا بنیادی طریقہ بنائیں جبکہ ان شرائط پر عمل درآمد کے لئے تین ماہ کا وقت دیا گیا تھا جو کل 25 اکتوبر 2025 کو پورا ہوگیا ہے۔
سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سےیہ اقدام اکاؤنٹ کھولنے اور آن بورڈنگ کے عمل کو ہموار کرنے اور انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت کے کنٹرول کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
پہلے، اکاؤنٹ ہولڈرز کے پاس ڈیبٹ بلاک کا سامنا کرنے سے پہلے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرنے کے لیے 60 دن تک کا وقت تھا۔ نئے فریم ورک کے تحت، جن صارفین نے 25 اکتوبر تک بائیو میٹرک تصدیق مکمل نہیں کی ہے، انہیں فوری سروس میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس میں فنڈز بھیجنے یا وصول کرنے میں ناکامی بھی شامل ہے۔ ان میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور غیرملکی کرنسی اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔
ان قوانین پر پابندی بینک، DFIs، مائیکروفنانس بینکوں، ڈیجیٹل بینکوں، اور الیکٹرانک منی اداروں سمیت تمام SBP کے زیر انتظام اداروں کے لیے لازمی ہیں۔
مالیاتی اداروں کو نئی تقاضوں کی تعمیل کے لیے تین ماہ کاوقت دیا گیا تھا، جو پاکستان کے مالیاتی نظام کی سالمیت کو بڑھانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے تاحالبا ڈیڈ لائن میں توسیع کا اعلان نہیں گیا۔

