Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا صنعت و زراعت کے لیے روشن معیشت بجلی پیکیج کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے صنعتی و زرعی شعبے کی ترقی کے لیے روشن معیشت بجلی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے صنعتی و زرعی ماہرین اور کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران بتایا کہ اس پیکیج کے تحت نومبر 2025 سے اکتوبر 2028 تک تین سالوں میں صنعتوں اور کسانوں کو رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے پر ملنے والی یونٹس کی قیمت کو کم کرکے اضافی یونٹس 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔روشن معیشت بجلی پیکیج کا بوجھ نہ گھریلو صارفین اور نہ ہی کسی دوسرے شعبے پر ڈالا جائے گا۔

    انہوں نے وزیرِ بجلی سردار اویس لغاری اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ وزیر بجلی سردار اویس لغاری اور انکی ٹیم کی اس پیکیج کی تیاری کیلئے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ ملکی معیشت کی ترقی اور روزگار میں اضافے کے لیے صنعت و زراعت کی ترقی بہت ضروری ہے۔ملکی صنعتوں اور زرعی شعبے کی خطے میں مسابقت بڑھانے اور کاروباری سہولیات میں اضافے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

    محمد شہباز شریف نے کہا کہ پچھلے موسم سرما میں دیے گئے پیکیج کے تحت صنعتی و زرعی شعبے نے 410 گیگاواٹ اضافی بجلی استعمال کی، جس سے صنعتیں چلی، برآمدات میں اضافہ ہوا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ معاشی بحران سے معاشی استحکام کا سفر کٹھن تھا مگر محنت اور تعاون سے یہ ممکن ہوا ہے۔صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہتر پالیسیوں کی بدولت معاشی اشاریے بہتر ہوئے،مگر ہم سب کو مل کر ابھی مزید محنت کرنی ہے۔پختہ یقین ہے کہ آپ کے تعاون اور معاشی ٹیم کی شبانہ روز محنت سے پاکستان کی معاشی خودمختاری کا ہدف جلد حاصل کر لیں گے۔

    Related Posts

     خلیجی ممالک میں کشیدگی،  پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر

    محمد شمشاد حیدر دادوآنہ  گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں پرنسپل تعینات

    پرائمری اسکولوں میں کتابیں مفت میں تقسیم کی  گئیں

    مقبول خبریں

     خلیجی ممالک میں کشیدگی،  پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر

    9/11 حملوں کے 25 سال مکمل: ”سی آئی اے نے 1998 میں بتا دیا تھا “ خفیہ دستاویزات جاری ،خوفناک انکشافات سامنے آ گئے

    رنجی ٹرافی: تیز گیندباز محمد سراج کو سونپی گئی حیدرآباد کی کپتانی کی ذمہ داری

    برکس اجلاس، چینی صدر شی جن پنگ سمیت 11 ممالک کے رہنما انڈیا پہنچ گئے

    اداکارہ ہانیہ عامر نےگائیکی کے میدان میں قدم رکھ دیا: پہلا پنجابی ہپ ہاپ گانا ’پابلو‘ ریلیز

    بلاگ

       مشرق وسطیٰ کا نیا طوفان: حوثی باغی کیوں خونریز حملے کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.