دبئی :پاکستان اور دوسرے ملکوں کے مشترکہ بحری آپریشن کمبائنڈ میری ٹائم فورس (سی ایم ایف) نے بتایا ہے کہ پاکستانی بحریہ کے ایک جہاز نے بحیرہ عرب میں بادبانی کشتیوں سے تقریباً ایک ارب ڈالر مالیت کی منشیات پکڑی ہے۔
کمبائنڈ میری ٹائم فورس (سی ایم ایف)، ایک بحری شراکت داری ہے جس میں امریکہ بھی شامل ہے۔ اس کے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ پاکستانی بحریہ کے جہاز نے گذشتہ ہفتے 48 گھنٹوں کے اندر دو مختلف کشتیوں کو روکا۔
سی ایم ایف نے بتایا کہ پاکستانی بحریہ کے عملے نے کئی ٹن کرسٹل میتھ ایمفیٹامین اور تھوڑی مقدار میں کوکین قبضے میں لی۔

