Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایچ 1 بی ویزا پر ایک لاکھ ڈالر فیس کا معاملہ: ٹرمپ حکومت عدالت میں ناکام، فیصلہ برقرار

       دماغ سےروبوٹ چلانے والی نئی ٹیکنالوجی متعارف

      سام سنگ کے نئی فولڈ ایبل فونز، سمارٹ واچز اور گلاسز: فیچرز اور قیمتیں کیا ہیں؟

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بالی وڈ کے لیجنڈ کامیڈی سٹار اسرانی چل بسے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     ممبئی :مشہور زمانہ فلم ’شعلے‘ کا ڈائیلاگ ’ہم انگریزوں کے زمانے کے جیلر ہیں‘ کون بھول سکتا ہے۔ فلم کی طرح یہ ڈائیلاگ بھی بہت مشہور ہے، اور اس ڈائیلاگ میں جان ڈال دینے والے مزاحیہ اداکار اسرانی اب دنیائے فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔

    انھوں نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دیوالی کی مبارکباد پیش کی تھی، لیکن اسپتال میں زیر علاج اسرانی کی یہ پوسٹ آخری پوسٹ بن گئی۔ انھوں نے 84 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ وہ 4 دنوں سے اسپتال میں علاج کرا رہے تھے اور آج دوپہر 3 بجے ہی انھوں نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ انتقال کے کچھ ہی گھنٹوں بعد خاموشی کے ساتھ ان کی آخری رسومات بھی ادا کر دی گئیں۔

    اسرانی کے منیجر بابو بھائی نے بتایا کہ اداکار کی طبیعت بگڑنے کے بعد انھیں 4 دن قبل ہی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ اسپتال میں داخل ہونے کے بعد پتہ چلا کہ ان کے پھیپھڑے میں پانی بھر گیا تھا۔ ایسے میں لگاتار ان کا علاج چل رہا تھا، اور آج وہ زندگی اور موت کی جنگ ہار گئے۔ انتقال سے کچھ گھنٹے پہلے ہی اسرانی نے انسٹاگرام پر اپنے شیدائیوں کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی تھی۔

    اسرانی جے پور، راجستھان کے رہنے والے تھے۔ اسرانی نے اپنی تعلیم سینٹ زیویئر اسکول جے پور میں حاصل کی۔کامیڈی کے شعبے میں اسرانی کی خدمات انمول رہی ہیں۔ کئی دہائیوں کے دوران انہوں نے  بالی وڈسنیما کو کئی یادگار کردار دیے اور سامعین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی۔ اسرانی کا کیریئر پانچ دہائیوں سے زیادہ پر محیط اور  انہوں نے350 سے زیادہ فلموں پر  میں اپنے  فن کا جادو جگایا وہ ‘میرے اپنے’، ‘کوشیش’، ‘باوارچی’، ‘پریچے’، ‘ابھیمان’، ‘چپکے چپکے’، ‘چھوٹی سی بات’، ‘رفو چک’ جیسی مشہور فلموں میں نظر آئے۔

    یادرہے اسرانی اپنی موت پر کوئی بھیڑ بھاڑ نہیں چاہتے تھے، اسی لیے انھوں نے اپنی بیوی منجو سے کہا تھا کہ وہ سب کو اس کی جانکاری نہ دیں۔ اسی بات کا خیال رکھتے ہوئے اسرانی کے انتقال کے کچھ گھنٹوں بعد ہی گھر والوں نے ان کی آخری رسومات بھی ادا کر دی۔

    Related Posts

    دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی جیت ہے، ہندوستان کے جین-زی کی جیت ہے: کانگریس

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    ”صدی کی مہنگی ترین طلاق“ بیوی کو کتنے ارب ملیں گے؟

    مقبول خبریں

    دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی جیت ہے، ہندوستان کے جین-زی کی جیت ہے: کانگریس

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    ”صدی کی مہنگی ترین طلاق“ بیوی کو کتنے ارب ملیں گے؟

    کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان، پرہلاد جوشی کو وزارت تعلیم کا چارج مل گیا

    امریکا کا ایران کی جوہری تنصیبات پر قبضے کے لیے ہزاروں دستوں پر مشتمل زمینی فوج بھیجنے کا غور، نیویارک ٹائمز

    بلاگ

    ”وہ باپ جو اپنے بچوں سے نہیں، مہنگائی سے ہار گیا“

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.