Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مودی کا ‘مدر آف آل ڈیلز’ کا اعلان، نیدرلینڈز اور ٹاٹا کے مابین تاریخی سیمی کنڈکٹر معاہدہ

      الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں نیا دھماکہ: ایم جی کی ‘MG4 EV Urban’ پاکستان میں قدم رکھنے کو تیار، قیمت نے سب کو حیران کر دیا

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

      ہرشہری کوگاڑی کا مالک بنانے کافیصلہ ، نئی آٹو پالیسی منظور

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    غزہ پر پھر اسرائیلی بمباری، ٹرمپ کا داماد اور خصوصی ایلچی امن معاہدہ بچانے کیلئے متحرک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    یروشلم ، غزہ :غزہ پر دوبارہ اسرائیلی بمباری کے بعد ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف غزہ امن معاہدہ بچانے کے لیے اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس منگل کو اسرائیل پہنچیں گے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور غزہ امن معاہدے میں شامل ایلچی جیرڈ کشنر کا کہنا ہے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس معاہدے کے تحت وعدوں پر عمل کر رہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی وفد کا مقصد غزہ سیز فائر معاہدے کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانا اور فریقین کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔

    ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق دونوں امریکی عہدیداروں کی اسرائیلی حکومتی ارکان سے ملاقات متوقع ہے۔

    جیرڈ کشنر نے اسرائیل روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”حماس اپنے وعدوں پر عمل کر رہی ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ غزہ امن معاہدہ 100 فیصد کامیاب ہوگا۔ ہم اس کی ناکامی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔“

    ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا غزہ میں امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

    قبل ازیں اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد جنگ بندی کے نفاذ پر پھر سے عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

    یرغمالیوں کی واپسی کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتےہوئے حماس کے مبینہ اہداف پر سو سے زائد راکٹ حملے کیے جن کی اسرائیلی فوج نے تصدیق بھی کردی ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں مزید 44 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    غزہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے نصیرات، جمالیہ اور رفح کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جہاں گھروں اور عمارتوں کے ملبے تلے کئی خاندان دب گئے۔

    اسرائیلی حکام نے ان حملوں کو ”جوابی کارروائی“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملے حماس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے جواب میں کیے گئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق، واشنگٹن نے اسرائیل کو حماس کے خلاف ”متناسب جواب“ دینے کی اجازت دی ہے اور اسرائیلی عسکری کارروائیوں کو ”دفاعی اقدام“ قرار دیا ہے۔ اس فیصلے نے عالمی سطح پر مزید تنازع پیدا کر دیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”ہاں، غزہ میں جنگ بندی اب بھی نافذ العمل ہے۔“ ان کے اس بیان نے عالمی حلقوں میں مزید الجھن پیدا کی ہے، کیونکہ اسی وقت اسرائیل کی بمباری سے درجنوں فلسطینی مارے جا رہے تھے۔

    ذرائع کے مطابق جنگ بندی کی بحالی میں مصر، ترکی، قطر اور امریکا نے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے ایک منظم طریقہ کار طے کرنے پر بات چیت جاری ہے، تاکہ کسی بھی مزید خونریزی کو روکا جا سکے۔

    غزہ میں امن معاہدے کی کامیابی یا ناکامی ایک سنگین سوال بن چکا ہے۔ عالمی برادری کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ کیا امریکا، مصر اور دیگر عالمی طاقتوں کی کوششوں کے باوجود غزہ میں پائیدار امن قائم ہو سکے گا یا اس معاہدے کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ایک اور بحران جنم لے گا۔

    اسرائیل کی بمباری اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں نے غزہ میں انسانی بحران کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اسرائیل نے غزہ تک امدادی سامان کی فراہمی بھی روک دی ہے، جس سے اسپتالوں میں ایندھن اور ادویات کی کمی پیدا ہو گئی ہے اور بے گھر خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

    دوسری جانب  غلر ملکی نیوز ایجنسی نے ایک مذاکراتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے حماس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آج قاہرہ میں قطر اور مصر کے حکام سے ملاقات کرے گا جس میں حماس کے رہنما اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ معاہدے کی شرائط پر مکمل طور پر عمل کیا جائے۔

    یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب اسرائیل نے گزشتہ روز غزہ میں کئی مہلک فضائی حملے کیے، جن میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ان کے فوجیوں کو حماس کے جنگجوؤں نے نشانہ بنایا، تاہم فلسطینی تنظیم حماس نے اس حملے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

    حماس کے وفد کی قیادت تنظیم کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کر رہے ہیں، جو قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں اتوار کے روز کیے گئے اسرائیلی فضائی حملوں پر تبادلہ خیال کریں گے جس میں درجنوں فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

    حماس کا وفد مصری حکام کے ساتھ آئندہ ہونے والے فلسطینی دھڑوں کے مابین داخلی مکالمے پر بھی بات کرے گا۔

    یہ مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب غزہ میں سیز فائر کی صورتحال نہایت نازک اور غیر یقینی بنی ہوئی ہے، اور کسی بھی وقت کشیدگی میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

     

    Related Posts

    ٹرمپ کا نیتن یاہو کو فون،”وقت تیزی سے نکل رہا ہے، ایران جلد فیصلہ کرے ورنہ کچھ نہیں بچے گا”

    وائٹ ہاؤس پر شہدکی مکھیوں کا دھاوا! صحافیوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

    مودی کا ‘مدر آف آل ڈیلز’ کا اعلان، نیدرلینڈز اور ٹاٹا کے مابین تاریخی سیمی کنڈکٹر معاہدہ

    مقبول خبریں

    مسلم لیگ ن کی ایم پی اے دوران ورزش سر پر راڈ لگنے سے زخمی

    ایک اور عالمی اعزاز ،کنگ بابر کے نام

    ٹرمپ کا نیتن یاہو کو فون،”وقت تیزی سے نکل رہا ہے، ایران جلد فیصلہ کرے ورنہ کچھ نہیں بچے گا”

    وائٹ ہاؤس پر شہدکی مکھیوں کا دھاوا! صحافیوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

    مودی کا ‘مدر آف آل ڈیلز’ کا اعلان، نیدرلینڈز اور ٹاٹا کے مابین تاریخی سیمی کنڈکٹر معاہدہ

    بلاگ

    ایبولا الرٹ! نایاب وائرس کی سرحد پار یلغار، دنیا ایک نئے امتحان کے دہانے پر

    ہم وطن سے محبت۔۔۔۔۔کیوں نہ کریں۔

    ”اے ڈی سی آر کی سپیڈ منی، کتے مارنے کی کمائی اور بے بس عدلیہ “۔جھاڑو سے پیسے اکٹھا کرتا ستھرا پنجاب! ملک محمد سلمان کا کالم

    ”کتوں کا عالم ارواح میں اللہ سے شکوہ“ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکالمے کا فقدان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.